عثمان خواجہ کاسری لنکا کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
عثمان خواجہ آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف سب سے بڑ اانفرادی اسکور بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ گول میںجاری سیریز کے ُپہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انہوں نے 503 منٹ میں352 گیندوں پر16 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے232 رنز بناکر ایسا کیا جو ٹیسٹ کرکٹ میں بھی انکا سب سے بڑا اسکور ہے۔ بائیں ہاتھ کے اس افتتاحی بلے باز کی79 ویں ٹیسٹ میچ کی142 ویں اننگز میں پہلی ڈبل سنچری ہے۔ اس سے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میں ان کا سب سے زیادہ اسکور آئوٹ ہوئے بغیر195 رنز تھا جو انہوں نے 536 منٹ میں368 گیندوں پر19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے سڈنی میں جنوری2023 میں بنایا تھا۔ اگر پیٹ کومینس آسڑیلیا کی پہلی اننگز131 اوور میں چار وکٹ پر475 رنز بنانے کے بعد ڈکلیر نہیں کرتے تو عثمان خواجہ تب اپنی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب ہوجاتے۔آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں اس سے پہلے سب سے بڑا اسکور بنانے کا اعزاز مائیکل سلیٹر کے پاس تھا جنہوں نے دسمبر1995 میں پرتھ میں ہوئے میچ میں 460 منٹ میں321 گیندوں پر15 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے219 رنز بنائے تھے۔ وہ عثمان خواجہ سے پہلے آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے واحد کھلاڑی تھے۔ اس ٹیسٹ میچ میںآسڑیلیا نے ایک اننگز اور 36 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔سری لنکا میں آسڑیلیا کے خلاف اس سے پہلے سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا اعزاز جسٹین لینگر کے پاس تھا جنہوں نے کولمبو میں مارچ2004 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں405 منٹ میں295 گیندوں پر13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 166 رنز بنائے تھے۔انکی اس شاندار بلے بازی کی بدولت آسڑیلیا نے سری لنکا کو 121 رنز سے شکست دی تھی۔آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا کے خلاف دس کھلاڑیوں نے گیارہ مرتبہ 150 رنز سے بڑی اننگیں کھیلی گئیں ہیں۔ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے جسٹین لینگر ایسے واحد بلے باز ہیں جنہوں نے دو مرتبہ ایسا کیا ہے۔ انہوں نے ایک مرتبہ سری لنکا میں اور ایک مرتبہ آسڑیلیا میں150 رنز سے بڑی اننگ کھیلی ہے۔ کینس میں جولائی2004 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے412 منٹ میں285 گیندوں پر22چوکوں کی مدد سے162 رنز بنائے تھے۔اس ٹیسٹ میں کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔مارک ٹیلر سری لنکا کے خلاف 150 رنز سے بڑی اننگ کھیلنے والے آسڑیلیا کے پہلے بلے باز تھے۔انہوں نے برسبین میں دسمبر 1989 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں425 منٹ میں 334 گیندوں پر17 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے164 رنز بنائے تھے ۔ انکی اس بڑی اننگ کے باوجود یہ ٹیسٹ برابر رہا تھا۔ 161 آسڑیلیا کی جانب سے سری لنکا میں پہلی مرتبہ 150 رنز سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز ڈیمین مارٹن کے پاس ہے جنہوں نے کینڈی میں مارچ 2004 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں536 منٹ میں349 گیندوں پر21 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے161 رنز بنائے تھے۔ اس ٹیسٹ میں 27 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ سری لنکا کو میچ جیتنے کیلئے352 رنز کا ہدف ملا تھا مگر اسکے سھی کھلاڑی اپنی دوسری اننگ میں73.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں رنز سے بڑی اننگ ٹیسٹ کرکٹ میں رنز بنائے تھے عثمان خواجہ چوکوں اور کی مدد سے انہوں نے جنہوں نے سے پہلے اور ایک
پڑھیں:
دلہا دلہن کا مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کر انے کا بل منظور
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صحت نے شادی سے پہلے دلہا دلہن کی مرضی سے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کا بل منظور کرلیا۔
ارکان نے صحت سہولت کارڈ پر پمز میں مبینہ کرپش کا معاملہ اٹھایا تو چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر مہیش کمار نے تحقیقات کی ہدایت کر دی۔
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شادی سے پہلے دلہے اور دلہن کا تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کے پرائیویٹ ممبر بل پر بحث کی گئی۔ رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ ٹیسٹ مرضی سے کرانے کی شق شامل کی گئی ہے۔
اس کا مقصد تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں کمی کرنا ہے۔ اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ بل کی اپنی اہمیت ہے۔ روڑے نہ اٹکائے جائیں۔ کمیٹی نے بحث کے بعد بل کثرت رائے سے پاس کردیا۔
نرسنگ کونسل حکام کی اجلاس میں عدم شرکت پر ارکان کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
نرسنگ کونسل کی صدر کی ڈگری اور تقرری پر بھی اعتراض کیا گیا۔ چیئر مین کمیٹی نے ہدایت دی کہ تحقیقات کرکے تفصیلات سے کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں آگاہ کیا جائے۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ صحت کارڈ پر پمز میں کرپشن کی اطلاعات تھیں جس پر پروگرام روک دیا گیا۔
سی ای او صحت سہولت کارڈ ارشد خان نے بتایا کہ وفاقی حکومت اب پراگرام کو مستقل کر نے جا رہی ہے۔ صرف غربا و مستحقین کا علاج مفت کرنے پر بھی غور ہے حتمی فیصلہ پندرہ روز میں کرلیا جائے گا۔