ندیم ارشاد کیانی کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ویب سائٹ پر بطور سیکرٹری برقرار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک )وزارت بین الصوبائی رابطہ کا انوکھا کارنامہ، وفاقی سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی کی ریٹائرمنٹ کے دو ہفتے گزرنے کے باوجود اپنی ویب سائٹ پر انکا نام بطور سیکرٹری آئی پی سی کے طور برقرار رکھا۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر ندیم ارشاد کیانی کی تصویر موجودہ سیکرٹری کے طور پر موجود ہے۔ ویب سائٹ کو آخری بار 15 جنوری کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا لیکن کسی نے تصحیح کرنے کی زحمت نہیں کی۔ایسا لگتا ہے کہ ماضی قریب میں بھی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی، جس میں رانا ثنا اللہ کی بجاے سابق وزرا کی بھی کئی پرانی خبریں موجود ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ویب سائٹ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم ہیں، ویلج کونسلر اور بلدیاتی نمائندے ایک پیسہ اعزازیہ بھی نہیں دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں بلدیاتی حکومتیں تو قائم ہیں لیکن عملی طور پر ان کے پاس نہ فنڈز ہیں، نہ اختیارات، 3 سال گزرنے کے باوجود مقامی نمائندے ایک ایک پیسے کو ترس رہے ہیں۔
خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے فنڈز کو ترس گئے، نائبر ہوڈ اور ویلیج کونسلز کے چیئرمین لاکھوں روپے واجب الادا اعزازیے کے انتظار میں ہیں، جبکہ تمام چیئرمین تاحال 30 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ بھی نہیں پا سکے۔
تحصیل اور ڈسٹرکٹ مئیرز بھی حکومت کی ”قسطوں“ کے منتظر ہیں۔ 90 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کی منظوری تو ہو چکی ہے،لیکن زمین پر کام کی صورتحال صفر ہے ۔
بلدیاتی نمائندوں نے بارہا احتجاج بھی کیا لیکن صوبائی حکومت صرف باتوں سے ٹالتی رہی۔ بلدیاتی نظام کو مؤثر بنانے کے حکومتی دعوے، صرف کاغذوں کی حد تک محدود نظر آتے ہیں۔
بلدیاتی حکومتوں کا وجود صرف نام کا رہ گیا ہے۔ اختیارات کی منتقلی اور فنڈز کی فراہمی کے بغیر مقامی حکومتیں عوامی مسائل کیسے حل کریں گی؟ یہ سوال اب ہر شہری کی زبان پر ہے۔