روسی فوج کے ڈرون حملے میں 4یوکرینی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
یوکرین: روسی حملے میں تباہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی پر روسی فوج کے ڈرون حملے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی،جب کہ 4افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے سومی کو ایرانی شاہد ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اس دوران 81 ڈرون استعمال کیے گئے،جس سے 20دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے 37 ڈرونز کو مار گرایا ۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموںنے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیوٹن کا 30 گھنٹوں کی خصوصی جنگ بندی کا اعلان، یوکرینی صدر شک میں پڑ گئے
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ایسٹر تہوار کے موقع پر یوکرین جنگ میں 30 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ لیکن ان کے اس اعلان نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو شک میں ڈال دیا ہے۔
روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق، آج رات تک روسی فوج کوئی حملہ نہیں کرے گی۔ کریملن نے امید ظاہر کی ہے کہ یوکرین بھی اس جنگ بندی پر عمل کرے گا، تاہم خبردار کیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
روسی شہریوں نے جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے اور ایسٹر کے موقع پر کچھ وقت کے لیے امن کی امید ظاہر کی ہے۔
دوسری جانب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیوٹن پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ جنگ بندی یوکرینی شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کی ایک چال ہے، کیونکہ حقیقت میں روسی حملے تاحال جاری ہیں۔
زیلنسکی کے مطابق یوکرینی شہروں میں سائرن بج رہے ہیں اور روسی بمباری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جبکہ یوکرینی افواج نے کریمیا سمیت مختلف محاذوں پر اپنی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔
Post Views: 1