Jasarat News:
2025-04-22@07:38:27 GMT

بھارت: شمس آباد ائرپورٹ کو بم سے اُڑانے کی دھمکی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں شمس آباد ائرپورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا، جس کے بعد سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو نامعلوم فون کال موصول ہوئی، جس میں ائرپورٹ پر بم رکھنے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس اطلاع کے فوراً بعد ائرپورٹ کی فورسز نے سیکورٹی کو ہائی الرٹ کردیا۔ ائرپورٹ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا گیا، تاہم تحقیقات کے بعد اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فون تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی سے کیا گیا تھا اور فون کرنے والے کی ذہنی حالت معمول پر نہیں ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھارت میں واقع علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی تھی جس کے بعد انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی تھی۔ دھمکی آمیز ای میل میں 2لاکھ روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں یونیورسٹی کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس، انسداد دہشتگردی کی ٹیم اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ پہنچ کر یونیورسٹی کی مکمل تلاشی لی لیکن کوئی دھماکا خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ یونیورسٹی کو ملنے والی ای میل میں رقم کی ادائیگی کے لیے ایک مخصوص یو پی آئی آئی ڈی بھی دی گئی تھی جس پر ادائیگی کی ہدایت کی گئی تھی۔ اس آئی آئی ڈی کو سائبر کرائم ٹیم کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کو بم سے ا کی دھمکی گئی تھی کے بعد

پڑھیں:

ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی

ایک بیان میں ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب سے بُری ہے، خالد مقبول اُن سے استعفے مانگیں، خالد مقبول دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلاول ہاؤس کے ترجمان سریندر ولاسائی نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے بیان پر ردعمل دیا ہے۔ ترجمان بلاول ہاؤس نے کہا ہے کہ صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتے ہیں، خالد مقبول بتائیں 3 حکومتوں کا مسلسل حصہ رہنے کے بعد انہوں نے کراچی کے لیے کیا کیا؟ سریندر ولاسائی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کی کارکردگی سب سے بُری ہے، خالد مقبول اُن سے استعفے مانگیں، خالد مقبول دوسروں کو مشورے دینے کے بجائے اپنی پارٹی کے اندرونی معاملات پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ  پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کسی صورت متنازع کینال بننے نہیں دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی
  • لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی" کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
  • اُروشی روٹیلا کی مندر سے متعلق بیان پر وضاحت، قانونی کارروائی کی دھمکی
  • گاناہٹاؤ، ورنہ مقدمہ ہوگا،ٹک ٹاکرمناہل ملک کی دھمکی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے: سریندر ولاسائی
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار