ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
میئر کراچی اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، آپس کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔
ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے ترقیاتی کاموں کو دیکھ کر ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنا داغدار ماضی یاد آجاتا ہے۔
ایم کیو ایم کا ماضی بوری بند لاشوں اور بھتہ خوری سے مزین ہے، ایم کیو ایم والوں کو کراچی کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جتنے بھی روڑے اٹکا لیں ہم کراچی کی رونقیں بحال کرکے دم لیں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق کام کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ سربراہ ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے دو روز قبل بلاول بھٹو کی تاجروں سے گفتگو کو دھمکی آمیز قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں آج بھی روزانہ کی بنیاد پر بھتا طلب کیا جارہا ہے، بلاول کو تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائمز پر معافی مانگنی چاہیے تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم ایم کی
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔