12 ہزار داعشی عراق کیلئے سنگین خطرہ ہیں، فواد حسین
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں عراقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کیساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عراق کے وزیر خارجہ "فواد حسین" نے اپنے دورہ شام، عراق میں امریکی موجودگی اور اپنے ملک کی سلامتی کو لاحق داعش جیسے خطرات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ عراق کو داعش سے مقابلہ کرنے کے لئے بین الاقوامی حمایت کی ضرورت ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ تقریباََ 10 سے 12 ہزار داعشی، کُرد ملیشیاء کی جیلوں میں قید ہیں جو کہ ہمارے لئے خطرہ شمار ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ روابط میں وسعت اور عراق میں امریکہ کی موجودگی کے حوالے سے واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات چل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورہ شام سے متعلق خبروں پر کہا کہ فی الحال ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم اس موضوع کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ فواد حسین نے یہ بھی اعلان کیا کہ ترکیہ و عراق کے درمیان شام کی صورت حال اور داعش کے خطرات پر مذاکرات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ارسا نے پنجاب اور سندھ کیلئے پانی کی فراہمی بڑھا دی
—فائل فوٹوملک میں حالیہ بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی، ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی بڑھا دی۔
ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو پانی کی فراہمی 23 ہزار 800 کیوسک بڑھا کر 64 ہزار 800 کیوسک کر دی گئی ہے۔
سندھ کو پانی کی فراہمی 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک کر دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ لاہور سے محکمہ آبپاشی پنجاب کے لیٹر میں پنجاب نے پانی سندھ کو دینے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔
بلوچستان کو پانی کی فراہمی 500 کیوسک جبکہ کے پی کو 1900 کیوسک ہے۔
خریف کے لیے پانی کی کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آ گیا ہے۔