کراچی: اسٹار گیٹ کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی۔
شارع فیصل اسٹار گیٹ موریہ خان گوٹھ نزد علامہ اقبال کالج کے قریب ورکشاپ میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر پولیس ، فائر بریگیڈ اور ایدھی کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے۔
اس حوالے سے ایدھی حکام کا کہنا تھا کہ آٹو ورکشاپ میں سلنڈر دھماکے کی اطلاع پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر کے مطابق ایئر پورٹ تھانے کی حدود میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگی تھی جس کی اطلاع پر ایس ایچ او سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر علاقے کو کلیئر کروا کر شہریوں کو محفوظ بنایا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ریسکیو کا عملہ ایمبولینس اور فائر ٹینڈر کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچ گئے اور سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے کولنگ کا عمل شروع کر دیا آتشزدگی کے باعث ورکشاپ میں رکھا ہوا مختلف اقسام کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ورکشاپ میں کی اطلاع پر پہنچ
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں فی تولہ قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 8100 کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد ایک تولہ سونا3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 6944 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے ہوگئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر اضافے کے ساتھ 3395 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی