شرجیل میمن کاخالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
کراچی: سندھ کے صوبائی وزیرشرجیل میمن کاکہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) اپنی مردہ سیاست زندہ کرنےکیلئے پیپلزپارٹی ( پی پی) پر تنقید کرتی ہے۔
چیئرمین ایم کیو ایم خالدمقبول صدیقی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاکہ ایم کیوایم تنقید اس لیے کرتی ہے کہ جوابی تنقیدسےاس کاسیاسی قدبڑھے، ایم کیوایم کراچی کیلئےماضی کاڈراؤناخواب بن کررہ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اب کراچی میں کوئی اہمیت نہیں ہے، اسی لیے ہم اب ایم کیوایم کےکسی رہنماکےبیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کےاعزازمیں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔
واضح رہے کہ خالد مقبول صدیقی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے تاجروں کوعشایے پر مدعو کرکے دھمکی والا لہجہ اپنایا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رانا ثنااللہ کا شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ، آبی تنازعپر مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ ہے جس کا حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔