ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ ( ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈیویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈیویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے فوجی بازو القسام بریگیڈ کے ترجمان نے غزہ جنگ میں اپنے کمانڈر انچیف محمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔  فلسطین کی معا نیوز ایجنسی کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ نے اعلان کیا ہے کہ بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف غزہ جنگ کے دوران اپنے چند ساتھی کمانڈروں کے ہمراہ شہید ہوگئے ہیں۔ ابوعبیدہ نے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈ کے کمانڈر انچیف محمد ضیف، بریگیڈ کے ڈپٹی کمانڈر مروان عیسی (ابوالبراء) اسلحہ خانہ اور جنگی سروسز کے کمانڈر غازی ابو طماعہ ( ابو موسیٰ)، شعبہ افرادی قوت کے کمانڈر رائد ثابت، خان یونس ڈیویژن کے کمانڈر رافع سلامہ (ابو محمد) نارتھ ڈویژن کے کمانڈر احمد الغندور (ابو انس) اور سینٹرل ڈیویژن کے کمانڈر ایمن نوفل (ابو احمد) کے ہمراہ غزہ جنگ میں شہید ہوگئے ہیں۔



محمد الضیف حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈز کے بانیوں میں شامل تھے اور انہوں نے 20 سال سے زائد عرصے تک اس فورس کی قیادت کی۔ انہیں ان حملوں کا منصوبہ ساز بھی سمجھا جاتا ہے جن میں درجنوں اسرائیلی مارے گئے۔ الضیف کو حماس کے زیر زمین سرنگوں کے نیٹ ورک اور بم سازی کی مہارت کو فروغ دینے کا بھی ذمہ دار قرار دیا جاتا ہے۔ اگست 2014ء میں غزہ میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں الضیف کی اہلیہ اور سات ماہ کے بیٹے کی ہلاکت ہوئی، جب ان کے اہل خانہ ایک گھر میں مقیم تھے۔

اسرائیلی حملوں میں الضیف کئی بار نشانہ بنے، جن میں ایک آنکھ ضائع ہونے اور ایک ٹانگ پر شدید چوٹیں آنے کی اطلاعات ہیں۔ ان کی مسلسل بقا اور حماس کے عسکری ونگ کی قیادت نے انہیں فلسطینی عوام میں ایک مقبول شخصیت بنا دیا۔ اگست 2024 میں اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو خان یونس کے مغرب میں المواسی میں ایک فضائی حملے میں الضیف کو شہید کر دیا گیا۔ تاہم حماس نے اس دعوے کی تردید کی اور کہا تھا کہ الضیف خیریت سے ہیں اور گروپ کی کارروائیوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: القسام بریگیڈ کے حماس کے میں ایک

پڑھیں:

ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی

دبئی ( نیوز  ڈیسک)پاکستانی ٹک ٹا کر پتلو کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ہے، سوشل میڈیا پر اثر انداز کرنے والے رجب بٹ نے ویڈیو میں تصدیق کی۔پتلو کو قطر جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ رجب سے ملنے جا رہے تھے، لیکن آن لائن جاری تنازعہ کے درمیان حکام نے اسے گرفتار کر لیا۔

اگرچہ الزامات کی اصل نوعیت کا سرکاری طور پر انکشاف نہیں کیا گیا ہے، رجب بٹ نے کہا کہ پتلو پر “متحدہ عرب امارات میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔” اس نے قانونی حساسیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا، لیکن پٹلو کو جیل سے نکالنے کے لیے مثبت تھا۔

رجب نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ پرسکون اور احترام سے رہیں، خاص طور پر ان سے کہا کہ وہ اس صورت حال کے سلسلے میں کسی بھی خاتون فرد کو گھسیٹنے یا بدنام نہ کریں۔پٹلو ماضی میں کئی تنازعات کے مرکز میں رہے ہیں۔ اس کی سابقہ ​​بیوی رابعہ نے پہلے ان پر غیر ازدواجی تعلقات کا الزام لگایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ وہ مبینہ طور پر کئی لڑکیوں کے ساتھ ملوث تھا۔
مزید پڑھیں:اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری

متعلقہ مضامین

  • کترینہ نے بازو پر شوہر کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا، تصویر وائرل
  • پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان
  • امدادی کارکنوں کی شہادت، غزہ کے شہری دفاع نے اسرائیلی فوج کی تحقیقات مسترد کردیں
  • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • کراچی: ایف آئی اے دفتر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
  • مظفرگڑھ: شک کی بنا پر 8 ماہ کی حاملہ خاتون پر شوہر، بیٹوں اور سسر کا تشدد، ٹانگیں، بازو  توڑ دیے
  • غزہ میں 15 رضاکاروں کی شہادت: اسرائیلی فوج کا پیشہ ورانہ غفلت پر 2 افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ