UrduPoint:
2025-04-22@14:52:22 GMT

زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جنوری2025ء) زرمبادلہ ذخائر میں مزید کروڑوں ڈالرز کمی ہو گئی، مسلسل کمی کے باعث ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر سوا 16 ارب ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران 18 کروڑ ڈالرز سے زائد کی کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک سے جاری اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر گزشتہ ہفتے کے دوران 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کمی سے 16 ارب 18 کروڑ 93 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد وشمار کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سٹیٹ بینک کے ذخائر11 ارب 44 کروڑ87 لاکھ ڈالر سے کم ہوکر11ارب 37 کروڑ 24 لاکھ ڈالرہوگئے۔ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 4 ارب 74 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 4 ارب 67 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

زرمبادلہ ذخائر میں کمی ہونے سے کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے پر دباو بڑھانے کا باعث بھی بنا ہے۔

پاکستان میں جمعرات کے روز ڈالر کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق جمعرات کو انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے 82 پیسے پر مستحکم رہا۔ دوسری جانب ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

جمعرات کے روزپاکستان میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1372 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار 885 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زرمبادلہ ذخائر میں سونے کی قیمت کی قیمت میں لاکھ ڈالر ریکارڈ کی کے مطابق ڈالر کی

پڑھیں:

ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ

سٹی42:  ریلوے انتظامیہ کی جانب سے نظام میں بہتری کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، مسافروں کی جانب سے شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مسافروں کی جانب سے ریلوے انتظامیہ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جا رہا ہے، جس کے باعث ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی 2024 سے مارچ 2025 کے دوران ری فنڈنگ کی مد میں 1 ارب 7 کروڑ 21 لاکھ 57 ہزار روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

اعداد و شمار کے مطابق صرف مارچ 2025 کے مہینے میں 15 کروڑ 80 لاکھ 36 ہزار روپے کے ٹکٹ ری فنڈ کیے گئے، جس سے ریلوے کے خزانے پر بھاری بوجھ پڑا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلوے کو جدید سہولیات، بروقت آمد و روانگی، اور محفوظ سفری نظام پر توجہ دینی ہو گی، ورنہ مسافروں کا اعتماد مزید مجروح ہو سکتا ہے۔

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی ہوشرُبا اضافہ
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • چین امریکا میں تجارتی جنگ،عالمی منڈی میں تیل مہنگا