وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے نیک نیتی کے ساتھ کمیٹی بنائی، ہمارے واضح مطالبات تھے۔
عمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے، 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، پیکا ایکٹ پر ہمیں بات کرنے نہیں دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ تھی، ان کو ہدایت آئی جس پر دوغلا پن کر دیا، پیکا ایکٹ جس دن منظوری کیلئے پیش کیا گیا ہمارے اعتراضات کو نہیں سنا گیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش کردی ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ 2018 کے انتخابات کی تحقیقات کیلئے جو پارلیمانی کمیٹی بنائی گئی تھی وہ اپنے کام مکمل کرے اور 2024 کے اتنخابات کی تحقیقات بھی پارلیمانی کمیٹی کرے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 26 نومبر کے دھرنے کا احاطہ بھی پارلیمانی کمیٹی کرے اور 2014 کے دھرنے کا بھی احاطہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف پی ٹی ا ئی نے کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ترکیہ روانہ ہوں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر کل ترکیہ روانہ ہوں گے، وفاقی وزرا بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے صدر طیب اردوان سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم کے دورے میں مزید ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیے کے درمیان دوطرفہ علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا راشد لطیف نے 90 کی دہائی میں ٹیم میں ہونیوالی بغاوت سے پردہ اٹھادیا پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات بلند ترین سطح پر ،جولائی 2024 تامارچ 2025 ایک سال میں 9.38 فیصد اضافہ ہوا پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد ویٹیکن میں کیا کچھ ہوگا اور نئے پوپ کا انتخاب کیسے کیا جائے گا؟ رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم