اسلام آباد: توہین مذہب پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فوٹو فائل
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توہین مذہب پر 2 مجرموں کو سزائے موت سنا دی۔
دونوں مجرموں پر سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد پھیلانے کا مقدمہ درج تھا، مجرموں کو دفعہ 295 سی کے تحت سزائے موت اور 5 لاکھ روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
عدالت نے دفعہ295 بی میں عمر قید، دفعہ298 اے میں3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔
مجرموں کو پیکا سیکشن11 میں 7 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی بھی سزا سنائی گئی، مجرموں کے خلاف 2021 میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل اسلام آباد نے مقدمہ درج کیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مجرموں کو
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا، گندم اگاؤ مہم میں کاشتکاروں کو 10 کروڑ 40 لاکھ روپے بطور انعام ملیں گے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر گندم نہیں خریدی تو کسانوں کو لاوارث بھی نہیں چھوڑا، گندم کے کاشتکار کو 5 ہزار فی ایکڑ رقم دی جائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سب سے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکار کو 45 لاکھ روپے کا 85 ہارس پاور کا ٹریکٹر مفت ملے گا، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 40 لاکھ روپے کا 75 ہارس پاور اور تیسرے نمبر پر گندم اگانے والے کاشتکار کو 35 لاکھ روپے کا 60 ہارس پاور کا ٹریکٹر ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع کی سطح پر بھی گندم زیادہ اگانے والے کاشتکاروں کونقد انعام دیے جائیں گے، ضلع میں پہلے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 10لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 8لاکھ روپے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے کاشتکار کو 5 لاکھ روپے ملیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کیلئے سوا ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا، بلاول بھٹو نے کسانوں کے احتجاج پر تڑکا لگایا۔