انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ گرفتار، مزید کارروائیاں متوقع
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد: مراکش میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے چار پاکستانی افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے مطابق، یہ افراد اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کر کے پاکستان لائے گئے ہیں، جہاں ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔
واپس آنے والوں نے ایف آئی اے کو آگاہ کیا کہ انسانی اسمگلرز نے ان کے ساتھ تشدد کیا تھا۔ انہوں نے انسانی اسمگلروں کی تفصیلات بھی فراہم کی ہیں، جس پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔
دوسری جانب، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مزید کارروائیوں کی امید کی جا رہی ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک شہری سے 35 لاکھ روپے ہتھیائے، جس کے بعد متاثرہ شہری کو موریطانیہ بھیجا گیا، جہاں سے اسے اسپین جانا تھا۔ تاہم، شہری اسپین پہنچنے میں ناکام رہا اور پھر وطن واپس لوٹ آیا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
بانی پی ٹی آئی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات کا امکان ہے۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے جیل حکام کو فیملی ممبران کی فہرست بھجوادی۔
فہرست میں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان سمیت دیگر کے نام شامل ہیں۔