کرم اور پارا چنار کیلیےمزید بڑے قافلے روانہ کرنے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ڈی آئی خان:خیبر پختونخوا ( کے پی کے )میں ضلعی انتظامیہ نے کرم اور پارا چنار کے لیے 100 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا ایک بڑا قافلہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امکان ہے کہ کل تک قافلہ روانہ ہوجائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ہنگو تورپل سے کرم کے لیے بڑا قافلہ بھیجنے کی تیاری جاری ہے، امدادی کے قافلے کے علاوہ متاثرین کو نقد رقم بھی دی جائے گی، قافلے کی حفاظت پولیس اور ضلعی انتظامیہ کر رہی ہے جب کہ سکیورٹی فورسز بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔
حکومتی ترجمان کاکہنا تھا کہ قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل ہے، اس کے علاوہ سردی سے بچنے کےلیے گرم کپڑے اور لحاف بھی موجود ہیں۔
خیال رہےکہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے کرم میں بنکرز کی مسماری گزشتہ 3دن سے جاری ہے، جس پر علاقہ مکینوں احتجاج کرتے ہوئے نقل مکانی شروع کردی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر گرفتار
وزیر مملکت برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی پر حملے کے الزام میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر جلال شاہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے مکلی میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر پر چھاپہ مار کر جلال شاہ کو گرفتار کیا۔قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا. پولیس کے مطابق مقدمے میں راستہ روکنے، ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے اور تذلیل کا نشانہ بنانے کی دفعات شامل ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، وزیر مملکت کی گاڑی پر پتھر برسائے گئے اور ڈنڈے بھی مارے گئے تاہم خوش قسمتی سے وفاقی وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی محفوظ رہے۔