چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا۔  اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آسٹریا کی فیڈرل کونسل کی صدر مس اینڈریا ایڈر گٹشتلر سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے پارلیمانی تعلقات کو مستحکم کرنے سمیت اہم شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کو دہرایا گیا۔ دونوں رہنماوں نے پاکستان آسٹریا کے تعلقات میں مستحکم پیشرفت کی تعریف کی اور پاکستان آسٹریا پارلیمانی دوستی گروپ کے ذریعہ بین الپارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کے پارلیمانی بجٹ آفس کے قیام میں آسٹریا کی حمایت کو سراہا اور تکنیکی مدد اور علم کے تبادلے پر زور دیا۔ انہوں نے اعلی تعلیم میں آسٹریا کی شراکت پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر ہری پور میں قائم  پاکستان آسٹریا فاکھو چول انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے ذریعہ تعلیمی اور تحقیقی تعاون کو بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی، ترقی اور پن بجلی کے منصوبوں پر بھی زور دیا۔

 چیئرمین سینیٹ نے پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا اور کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی جیسے شعبوں پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل کے کردار کو بھی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی اقدام کے طور پر اجاگر کیا، پاکستان اور آسٹریا کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید رابطہ کاری پر زور دیا، چیئرمین سینیٹ نے پاکستان کی جامع علاقائی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں آسٹریا کے تعاون کا خیرمقدم کیا۔ ثقافتی سطح اور عوامی رابطوں کو دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے اہم پہلووں کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے سیاحت، ثقافتی سفارت کاری، اور تعلیمی شراکت داری کے امکانات پر زور دیا۔

ملاقات میں چیئرمین سینیٹ نے اینڈریا ایڈر گٹشتلر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ پارلیمانی تعاون کو مزید بہتر بنائیں اور آسٹریا کے ساتھ مضبوط شراکت کو فروغ دیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : وزیراعظم  میاں محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ماڈل ٹاؤن میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 علی پرویز ملک نے آئندہ بجٹ کی تیاری میں توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات پر بریفنگ دی، بتایا کہ انٹیگریٹڈ گیس پلان کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ ووڈ میکنزی کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ 

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی خرید و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے

ملاقات میں وزارتِ خزانہ ، پیٹرولیم اور پلاننگ کمیشن کے ورکنگ گروپ کو حتمی شکل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا گیا ۔ 

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا جسٹس (ر) سرمد جلال عثمانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
  • وزیراعظم سے وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ملاقات، سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • محسن نقوی اور سعودی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
  • بلاول کی تائید کرتا ہوں، شیر جب بھی آتا، سب کچھ کھا جاتا ہے: گیلانی 
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی
  • بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے علیحدگی کا جوبیان دیا ہے وہی پارٹی کا فیصلہ ہے، یوسف رضا گیلانی
  • شیر جب بھی آتا ہے سب کچھ کھا جاتا ہے، چیئرمین سینیٹ
  • ایلون مسک سے ٹیکنالوجی میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے.نریندرمودی
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت