آزاد کشمیرکےعوام کومفت علاج کیلیے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مظفرآباد: آزاد کشمیر میں عوام کو مفت طبی سہولیات دینے کیلیے حکومت نے ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق آزادجموں وکشمیر کابینہ کا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ عبدالماجد خان نے میڈیا کو بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ کابینہ نے عوام کی سہولت کیلیے صحت کارڈ جاری کرنے، ہنرمند نوجوانوں کیلیے قرض اسکیم اور بلدیاتی نمائندوں کیلیے ایک ارب روپے فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرخزانہ نے بتایا کہ عام آدمی کے علاج کیلیے صحت کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی کے شہریوں کیلیے بُری خبر کا الرٹ جاری
کراچی:محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے ایک بُری خبر کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں آج سے ہیٹ ویو کا آغاز ہو چکا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی اور حبس کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادارے کے مطابق موسم نہ صرف گرم بلکہ مرطوب بھی رہے گا، اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جو حبس کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات کی کراچی میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی
ماہرین موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ اس دوران ہواؤں کی رفتار 30 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ اس وقت ہوا 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات پہلے ہی کراچی میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر چکا ہے، اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں، دھوپ میں سفر سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی دیگر تدابیر اختیار کریں۔