ایم کیو ایم مردہ سیاست کوزندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پر تنقید کرتی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ایم کیو ایم مردہ سیاست کوزندہ کرنے کیلئے پیپلز پارٹی پرتنقید کرتی ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کسی بھی رہنما کے بیان کو سنجیدہ نہیں لیتے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں ظہرانہ ایک کامیاب اجتماع تھا۔
ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم
دریں اثنا ترجمان بلاول بھٹو زرداری، مرتضی وہاب نے کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، ایم کیو ایم رہنما آپسی اختلافات کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا خالد مقبول صدیقی کی بوکھلاہٹ کی وجہ تاجروں کا بلاول بھٹو کےساتھ کھڑے ہونا ہے۔
انھوں نے کہا کراچی کے عوام کی حمایت ایم کیو ایم کے ہاتھوں سے پھسل چکی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم کے پیپلز پارٹی نے کہا
پڑھیں:
رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق
رانا ثنا ء کا ایک بار پھر شرجیل میمن سے رابطہ، پانی کے مسئلے پر مشاورت آگے بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایک بار پھر ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور دونوں رہنما ئو ں نے پانی کے مسئلے پر مشاورت کے عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دونوں رہنما ئوں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران نہروں کے مسئلہ کو حل کرنے کے حوالے سے معاملات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
رانا ثنااللہ نے کہا کہ تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، واٹر ایکارڈ کے مطابق کسی صوبے کا پانی کسی دوسرے صوبے کو منتقل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی کی تقسیم انتظامی اور تکنیکی مسئلہ ہے جس کا حل بھی انتظامی اور تکنیکی بنیادوں پر کیا جائے گا، کسی صوبے کی حق تلفی ممکن نہیں، صوبوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے اور مشاورت کے عمل کو مزید وسعت دی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم