مسٹر بیسٹ اور دیگر سرمایہ کاروں کی ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
واشنگٹن: مشہور یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار مسٹر بیسٹ (جیمز اسٹیفن جمی ڈونلڈسن) سمیت ایک امریکی سرمایہ کار گروپ نے ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کے حصول کے لیے 20 ارب ڈالر کی پیش کش کر دی ہے۔
امریکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق، مسٹر بیسٹ کے گروپ کے ایک رکن نے اس پیش کش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گروپ میں مزید دو سرمایہ کار شامل کیے گئے ہیں اور ان کی جانب سے پیش کی گئی رقم دیگر فریقین سے زیادہ ہے۔
سرمایہ کار گروپ کا کہنا ہے کہ وہ براہ راست ٹک ٹاک کی مالک کمپنی ’بائیٹ ڈانس‘ سے رابطے میں نہیں ہیں، جب کہ دوسری طرف، بائیٹ ڈانس نے تاحال کسی بھی پیش کش پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز حاصل کرنے کی دوڑ میں ایلون مسک، مائیکروسافٹ اور دیگر بڑی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 میں امریکی حکومت نے قومی سلامتی کے پیش نظر ایک قانون متعارف کرایا تھا، جس کے تحت ٹک ٹاک کو اپنے امریکی شیئرز کسی مقامی سرمایہ کار، کمپنی یا ادارے کو فروخت کرنا لازمی قرار دیا گیا تھا، بصورتِ دیگر اسے امریکہ میں بند کر دیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر، ٹک ٹاک کو 19 جنوری 2025 تک اپنی فروخت مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی، لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد اس مہلت میں 75 دن کا اضافہ کر دیا گیا۔ اب ٹک ٹاک کو آئندہ 70 دنوں میں اپنے امریکی شیئرز کسی مقامی خریدار کو منتقل کرنا ہوگا۔
رپورٹس کے مطابق، ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کی مجموعی مالیت تقریباً 50 ارب ڈالر ہے، تاہم اس وقت 20 ارب ڈالر کی ایک پیش کش سامنے آئی ہے، جس پر مزید پیش رفت متوقع ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز سرمایہ کار ارب ڈالر پیش کش
پڑھیں:
پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ایف یو جے دستور گروپ کی پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹس جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی ایف یو جے کی درخواست بھی پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ یکجا کر دی گئی، سماعت کی آئندہ تاریخ مرکزی کیس کے ساتھ مقرر ہوگی۔
اس سے قبل پی ایف یو جے، اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
رومان رئیس کی بہن انتقال کر گئیں
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
مزید :