نئے آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
سینٹرل پولیس آفس میں چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کی۔
خیبرپختونخوا کے نئے آئی جی پولیس ذوالفقار حمید کی سینٹرل پولیس آفس پشاور آمد ہوئی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی پولیس کو سلامی پیش کیآئی جی کے پی نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہدا کی یادگارپرپھول چڑھائے۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے پولیس افسران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کے پی پولیس نے دلیری اور شجاعت کے ساتھ مقابلہ کیاپوری دنیا خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کی معترف ہے۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے تک ہم اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے رہیں گے۔
ذوالفقار حمید ایس پی سے لے کر ڈی آئی جی تک مختلف عہدوں پر کام کر چکے ہیں اور پولیس سروس میں ان کی ایک طویل اور کامیاب کیریئر رہا ہے۔ ذوالفقار حمید نے پنجاب اور بلوچستان میں بھی مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔
ذوالفقار حمید نے قانون کی حکمرانی اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کے پروفیشنل تجربہ کی بنیاد پر خیبرپختونخوا کے پولیس سربراہ کا عہدہ انہیں سونپا گیا ہے ان کی تعیناتی سے امید کی جا رہی ہے کہ وہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے اور پولیس کے ادارے کی اصلاحات کے لیے اہم اقدامات اٹھائیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ذوالفقار حمید نے پولیس ا
پڑھیں:
خیبرپختونخوا حکومت نے مدارس کیلیے گرانٹ 3 کروڑ سے بڑھا کر 10 کروڑ کردی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ 30 ملین (تین کروڑ) سے بڑھا کر 100 ملین (10 کروڑ) روپے کر دی ہے۔
مشیر اطلاعات یرسٹر محمد علی سیف نے بیان میں کہا ہے کہ گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلبا بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کے وژن اور وزیراعلی کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصری تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔