لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے، جس کے مطابق  کچھ ٹیموں کی تاخیر سے آمد کے باعث کپتانوں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ کے آغاز سے پہلے ہونے والی آٹھوں کپتانوں کی آفیشل فوٹو شوٹ بھی نہیں ہوگی۔

ایونٹ کے منتظمین کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں طے شدہ تاریخوں کے بعد پاکستان پہنچیں گی۔ شیڈول کے مطابق انگلینڈ ٹیم 18 فروری  جب کہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو لاہور پہنچے گی۔

ان کے علاوہ بنگلادیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جب کہ افغانستان کی ٹیم 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گی۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی8 تا 14 فروری تک ہونے والی سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان میں موجود ہیں اور ان کا ایونٹ سے قبل آنا طے ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ شیخ عبداللہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، توانائی تعاون اور علاقائی سلامتی پر توجہ دی جائے گی۔ اماراتی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے بات چیت کریں گے، دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • لاہور، آئی ایس او کی اسرائیلی بربریت کیخلاف احتجاجی ریلی
  • عبداللہ بن زید النہیان 2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
  • یو اے ای کے وزیر خارجہ2 روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے
  • پاک افغان مشترکہ پریس کانفرنس بڑا بریک تھرو، کامران یوسف
  • سپریم کورٹ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہیں،جوڈیشل کمیشن کا ججز سنیارٹی کیس میں جواب
  • ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم