آئی بی سی سی اور ایبٹ آباد بورڈ کے ایم او یو پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سوات کے ساتھ حالیہ معاہدے کے بعد انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) نے ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایبٹ آباد بورڈ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ آئی بی سی سی کی تصدیق کےلیے درکار دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔
اس معاہدے کے تحت اب ایبٹ آباد بورڈ کے طلباء کو آئی بی سی سی تصدیق کے لیے دستاویزات کو سیل شدہ لفافے میں لانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
اس اقدام کے تحت ایبٹ آباد بورڈ کے ذریعے تصدیق شدہ طلباء کا ڈیٹا آئی بی سی سی کو براہ راست دستیاب ہو گا، جس سے طلباء آئی بی سی سی کی آن لائن تصدیق پورٹل کے ذریعے اپنی درخواست دے سکیں گے، اس طرح پورا عمل سادہ اور تیز ہو گا۔
مفاہمت کی یادداشت پر دستخط آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ڈاکٹر غلام علی ملاح اور ایبٹ آباد بورڈ کے چیئرمین محمد شفیق اعوان نے کیے۔
اس موقع پر ڈاکٹر غلام علی ملاح نے آئی بی سی سی کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ہمارا مقصد ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دستاویزات کی تصدیق اور تصدیق کے عمل کو سادہ اور شفاف بنانا ہے۔
انھوں نے کہا اس سے ہم طلباء کو درپیش لاجسٹک مشکلات کو ختم کرکے خدمات کو زیادہ آسان اور دور دراز کے علاقوں کے طلباء کے لیے قابل رسائی بنا رہے ہیں۔
محمد شفیق اعوان نے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا یہ شراکت داری ہمارے ویریفکیشن سسٹم کو جدید بنائے گی، جس سے طلباء کا وقت اور محنت بچ سکے گی اور ان کے تعلیمی ریکارڈ کی صداقت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ یہ تعلیمی شعبے میں سروس کی ترسیل کو بہتر بنانے کےلیے ایک اہم قدم ہے۔
ڈیجیٹل ویریفکیشن کے عمل کو تیز کرنے کےلیے آئی بی سی سی نے 6 فروری 2025 کو پورے پاکستان کے باقی تعلیمی بورڈز کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا ہے۔
اس اجلاس میں تمام بورڈز کو آن لائن ویریفکیشن سسٹم میں شامل کرنے پر بات چیت کی جائے گی تاکہ پورے ملک میں طلباء کے لیے ایک معیاری اور مؤثر عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔
سوات اور ایبٹ آباد بورڈ کے ساتھ کیے گئے یہ معاہدے آئی بی سی سی کی ڈیجیٹل خدمات کو اپنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جو طلباء کےلیے سروس کی رسائی کو بڑھائے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ آن لائن ویریفکیشن اور تصدیق کا سسٹم عمل کو تیز کرے گا اور جسمانی و لاجسٹک رکاوٹوں کو ختم کرے گا، جس سے دستاویزات کی تصدیق کا عمل پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایبٹ آباد بورڈ کے کی تصدیق تصدیق کے کے ساتھ عمل کو
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا دور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان
ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد دونوں رہنماؤں نے ثقافتی تعاون بارے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ دونوں ملکوں نے قونصلر اُمور سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنانے کی مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے۔
ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان متحدہ عرب امارت مشترکہ بزنس کونسل کے قیام سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بھی شرکت کی۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق مذکورہ مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام اور کاروبار میں تعلقات کو زیادہ مضبوط کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، متحدہ عرب امارات نے نئی ویزا پالیسی جاری کردی
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان پاکستان کا دورہ مکمل کرکے واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان دستخط متحدہ عرب امارات مفاہمتی یادداشتیں نائب وزیراعظم وزیر خارجہ وی نیوز یو اے ای