پنجاب: موٹرسائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹا مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا اعلان
سیکریٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی عمران سکندر بلوچ نے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے صوبے بھر میں تمام گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی اسپیڈ کو60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان میں سستی اور تیز ترین الیکٹرک بائیکس متعارف
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں 12 ماہ کے بعد موٹر سائیکل کی انسپکشن اور سرٹیفکیشن کے لیے قانون میں ترمیم کی منظوری بھی دے دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب کابینہ گاڑیوں کی رجسٹریشن موٹرسائیکل موٹرسائیکل اسپیڈ نوٹیفکیشن جاری وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب کابینہ گاڑیوں کی رجسٹریشن موٹرسائیکل نوٹیفکیشن جاری وی نیوز نوٹیفکیشن جاری کلومیٹر فی کرنے کا کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردیں، قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیاگیا، نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں،جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے، گریڈ20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کردی گئیں،جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں،رجسٹرار آفس نے ججز کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔