Nawaiwaqt:
2025-04-22@06:30:08 GMT

پی آئی اے انجینئرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

پی آئی اے انجینئرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح

چیف ایگزیکٹو آفیسرائروائس مارشل عامرحیات نے پی آئی اے انجینرنگ ہینگرمیں نئی سیٹ شاپ کا افتتاح کردیا۔ نئی شاپ سےانجینرنگ کارکنان کوکام کرنے میں آسانی اوربہترماحول ملے گا۔ترجمان پی آئی اے کےمطابق سیٹ شاپ میں طیاروں کی اندرونی تزئین وآرائش کوجدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ نئی سیٹ شاپ ہینگرکےساتھ بنائی گئی ہے .

تاکہ طیاروں کی تزئین وآرائش بہترطریقہ سے کی جاسکے۔پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سی ای او پی آئی اےعامرحیات نےانجینرنگ کا دورہ کیااورکارکنان سے بات چیت اوران کی حوصلہ افزائی کی۔منعقدہ تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا۔ سی ای او پی آئی اے کے ہمراہ چیف آپریٹنگ آفیسرخرم مشتاق، چیف انجینرنگ آفیسرعامرعلی اوردیگراعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پی آئی اے سیٹ شاپ

پڑھیں:

پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں  مصدقہ نہیں،  ترجمان جے یو آئی

لاہور:

ترجمان جے یو آئی نے کہا ہے کہ میڈیا میں چلنے والی پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے سے متعلق خبریں مصدقہ نہیں ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی مجلس عمومی کا دو روزہ اہم اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے ترجمان جے یو آئی نے اپنے بیان میں کہا کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں، تاہم ان فیصلوں کا باضابطہ اعلان جلد ہی کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کے فیصلوں سے متعلق آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔ میڈیا میں آنے والی خبروں سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ مقامی میڈیا میں چلنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی نے اپنی مجلس عمومی کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی اور نہ ہی ایسے کسی اتحاد کا حصہ بنے گی جو پی ٹی آئی کے ایما پر بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ جے یو آئی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں آزاد اپوزیشن کا کردار ادا کرتی رہے گی اور حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ پارلیمنٹ میں زیر غوآنے و الے معاملات کاجائزہ لیتی رہے گی اور  بوقت ضرورت پی ٹی آئی کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے کا تعین ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف بلوچستان میں موٹر وے کا افتتاح ضرور کرینگے، بنے گی نہیں: مفتاح اسماعیل 
  • ڈی ایچ اے اسلام آباد کی جانب سے پراپرٹی ایکسپو اور ڈیجیٹل نیلامی 2025 کا شاندار افتتاح
  • ہیلتھ، انجینئرنگ اور منرلز شو میں ماڈلز کی دلکش کیٹ واک، جیولری اور ملبوسات کی شاندار نمائش
  • پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں  مصدقہ نہیں،  ترجمان جے یو آئی
  • چینی فضائی کمپنیوں نے ”بوئنگ“ کے737 میکس جہازوں کے آڈرمنسوخ کردیئے
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت
  • کراچی میں ‘ایشیا کی سب سے بڑی’ مویشی منڈی کا افتتاح
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے، ترجمان پختونخوا حکومت
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے،  ترجمان پختونخوا حکومت