پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:اپوزیشن اور صحافیوں کی مخالفت کے باوجود پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 نافذ العمل ہو گیا، جس کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد پیکا ڈیجیٹل نیشن بل قانون کا باضابطہ اطلاق ہو گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف زرداری نے پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن بل 2025 پر دستخط کردیئے تھے جس کے بعد دونوں بل قانون بن گئے ہیں، باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ترمیمی بل کو پہلے قومی اسمبلی سے منظور کرایا گیا تھا اور اس کے بعد ایوان بالا نے بھی ترمیمی بل کی منظوری دے دی تھی جبکہ جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو تحفظات تھے، جس پر آصف زرداری نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔