اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)نے بین الاقوامی مسافروں کو موبائل فون رجسٹریشن کی یاددہانی کرا دی ۔
  اپنے ایک بیان میں پی ٹی اے نے نئے قوانین کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان میں موبائل فون لانے والے مسافر اپنی ڈیوائس رجسٹرڈ کرائیں،مسافر رجسٹریشن کے لیے ایف بی آر کے مقرر کردہ ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں،پاکستان آنے والوں کو مختصر مدت کے لیے رجسٹریشن کی عارضی سہولت دی جاتی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق120 دن سے زیادہ قیام کرنے والے اپنے موبائل فون باقاعدہ رجسٹرڈ کرائیں،ایسے افراد کو ڈیوائسز کی رجسٹریشن کے لیے مقرر کردہ ٹیکس ادا کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ بیرون ملک سے آنے والے افراد کو موبائل فون رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا تھا کیونکہ انہیں پاکستان میں استعمال کے لیے بھاری ٹیکس ادا کرنا پڑ رہا تھا۔ حکومت نے بیرون ملک سے واپسی آنے والے مسافروں کو نرمی دیتے ہوئے 60 دن کی عارضی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی تھی جسے بعد میں 120 دن کر دیا گیا  ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل

ین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کو اسلام آباد کے نجی گرلز ہاسٹل میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، تھانہ رمنا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دارالحکومت کے رہائشی سیکٹر جی10 میں قائم نجی گرلز ہاسٹل میں مقیم 22سالہ ایمان فیروز کو گزشتہ شب نامعلوم نوجوان نے اس کے کمرے میں داخل ہوکر مبینہ طور پر دیگر طالبات کی موجودگی میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔

261.025 by Asadullah on Scribd

زخمی طالبہ کو پمز اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکی، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں قتل کی اس واردات کا مقدمہ نامعلوم نوجوان کیخلاف رمنا تھانے میں درج کرلیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کی طالبہ ایمان فیروز مانسہرہ کی رہائشی تھی تاہم دوران تعلیم جی10 میں واقع گرلز ہاسٹل میں مقیم تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام، گرلزہاسٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج

اس وقت پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا جارہا ہے، دوسری جانب سے دارالحکومت کے نجی ہاسٹلز میں مقیم طلبا و طالبات میں سیکیورٹی کے ضمن شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

مذکورہ نجی گرلز ہاسٹل میں بھی سیکیورٹی کا کوئی انتظام نہیں تھا اور پولیس کو بھی ہاسٹل کے اطراف سے سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ کی خود کشی، پولیس کیا کہتی ہے؟

مقتولہ ایمان فیروز کے بھائی زید خان کی جانب سے درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق سفید کپڑوں میں ملبوس نامعلوم مسلح ملزم زبردستی نہ صرف ہاسٹل میں داخل ہوا بلکہ اس کی بہن کے کمرے میں دیگر طالبات کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کردیا۔

مدعی زید خان کے مطابق قتل کے وقت کمرے میں موجود 3 طالبات نامعلوم ملزم کو شناخت کرسکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد ایف آئی آر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی بین الاقوامی یونیورسٹی تھانہ رمنا جی10 طالبہ قتل گرلز ہاسٹل مقتولہ

متعلقہ مضامین

  • طعنہ دینے والے ہمارے ووٹوں سے ہی صدر بنے ،بلاول کی حکومت پر سخت تنقید سے متعلق رانا ثنا کا ردعمل
  • پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان
  • کشمور، ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی
  • بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کا گرلز ہاسٹل میں قتل
  • کینیڈا ٹی 10 لیگ میں پاکستانی اسٹارز نے بھی رجسٹریشن کروالی
  • چینی بحریہ نے غیر قانونی طور پر علاقائی پانیوں میں داخل ہو نے والے فلپائنی جہاز کو سمندری حدود سے باہر نکال دیا
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • پیچیدہ ٹیکس نظام،رشوت خوری رسمی معیشت کے پھیلاؤ میں رکاوٹ
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ
  • حج انتظامات، عازمین کو حاجی کیمپ سے ٹکٹ، ویزہ، شناختی لاکٹ، اسٹیکرز اور موبائل سم فراہم کی جائے گی