اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ ایف بی آر کے 3 افسران نے انہیں جان سے مارنےکی دھمکیاں دی ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی  برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایف بی آر کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ زیر بحث آیا۔رکن کمیٹی سینیٹر فیصل واوڈ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر کے تین افسران نے مجھے جان سے مارنےکی دھمکیاں دیں، اس معاملے پر تو کرمنل کارروائی بنتی ہے۔اس پر چیئرمین کمیٹی سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ انہیں بھی کچھ پیغامات ملے ہیں۔

معروف میزبان فخر عالم کے گھر میں چوری

فیصل واوڈا نے سلیم مانڈوی والا سےکہا کہ 10 دس جنوری کو آپ کا لیٹر موصول ہوا اور اسی دن لیٹر آف انٹینٹ جاری ہو گیا جس کمپنی کو آرڈر دیا گیا اس کے مقابلے میں دوسری کمپنی پر چھاپہ مارا گیا۔کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ یہ معاملہ کسی کرائم ایجنسی یا ایف آئی اے کوبھیجا جائے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  دھمکی کے خلاف ہائی لیول انکوائری کرائی جانی چاہیے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ  میرے معاملے میں انکوائری رہنے دیں کسی اور سینیٹر کو دھمکی ملے توکرائیےگا۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فیصل واوڈا ایف بی آر

پڑھیں:

فیض حمید عمران کیخلاف گواہی  دینے والے ہیں، فیصل واوڈا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251213-01-6

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فوجی عدالت سے 14 سال قید بامشقت سزا پانے والے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید اب شواہد کے ساتھ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے

خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں اور یہ شکنجہ یہاں رکے گا نہیں یہ ابتدا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ  فیض حمید اب عمران خان کے خلاف شواہد کے ساتھ گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم ان کو کیا احکامات ملتے رہے ہیں اور خاص طور پر 9 مئی اور 9 مئی کے زمرے میں بھی عمران خان اس شکنجے میں آتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور تقریباً آگئے ہیں، فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ شواہد جب آئیں گے اور پی ٹی آئی کے وہ رہنما جو سائیڈ ہوگئے لیکن اس وقت ملوث تھے، جو جیل میں ہیں ان کو بھی لایا جائے گا اور جنہوں نے اس وقت انصاف کی کرسی پر بیٹھ کر ملک دشمنی کیلیے قلم کا استعمال کیا وہ بھی کٹہرے میں آئیں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 
  • فیض حمید عمران کیخلاف گواہی  دینے والے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق شواہد دیں گے، فیصل واوڈاکاانکشاف
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا
  •   فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے، نو مئی کے کیس ابھی باقی ہیں، فیصل واوڈا
  • ’میں نے تو پہلے ہی کہا تھا‘: فیض حمید کی یہ سزا تو شروعات ہے، فیصل واوڈا
  • ابھی تو شروعات ہے… آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا! 9 مئی والوں کیلئے پیغام واضح:سینیٹر فیصل واڈا
  • جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا
  • ’مجھے ندیم نانی والا پسند آگیا ہے‘، شیر افضل مروت کی ویڈیو وائرل