وزیراعظم کے مشیر خواجہ احمد حسان کا وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تفصیلی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو ان کے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے لاہور میں وفد کے ہمراہ جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے ملاقات کی۔ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو ان کے بڑے بیٹے حافظ محمد عبداللہ نعیمی کی شادی کی مبارکباد دی اور نوبیاہتا جوڑے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران دنوں رہنماؤں نے خواجہ برادران کے نعیمی خاندان کیساتھ دیرینہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان نے نعیمی خاندان کی تعلیمی اور دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نعیمی خاندان کی دین اور تعلیم سے وابستگی قابل تحسین ہے۔ جامعہ نعیمیہ کا معاشرے میں دین اسلام کی ترویج و اشاعت کیلئے کردار قابل قدر ہیں۔ بڑی خوشی کی بات ہے کہ جامعہ نعیمیہ دینی تعلیم کیساتھ ساتھ طلبہ کو عصری علوم سے بھی آراستہ کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سینئر مشیر وزیراعظم پاکستان خواجہ احمد حسان کو عمرہ کی ادائیگی اور زیارت حرمین شریفین کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی خواجہ احمد حسان جامعہ نعیمیہ
پڑھیں:
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔ روانڈا کے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے بھی اسلام آباد پہنچ گئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اپنے ہم منصب کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان20 سے 21 اپریل 2025 تک دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آئے ہیں ۔ یہ اعلی سطحی دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اپنے دورے کے دوران شیخ عبداللہ بن زید النہیان پاکستان کے نائب وزیر اعظم / وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا جائے گا جن میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی تعاون، علاقائی سلامتی اور عوامی رابطوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ یہ دورہ دونوں فریقوں کو باہمی دلچسپی اور تشویش کی علاقائی اور عالمی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔ نائب وزرائے اعظم کی اس سے قبل ملاقات 21 فروری 2025 کو ابوظہبی میں ہوئی تھی۔ شیخ عبداللہ بن زید النہیان وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کی توثیق کرے گی۔ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کے دورے سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچانے والے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر دفتر خارجہ کے حکام اور روانڈا کے ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ اولیورجین پیٹرک ندوہنگرے کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق روانڈا کے وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ چیئرمین سینٹ، وفاقی وزراء سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔ مہمان وزیر خارجہ اسلام آباد میں روانڈا کے ہائی کمشن کا باقاعدہ افتتاح بھی کریں گے۔ یہ دورہ کیگالی اور اسلام آباد میں متعلقہ سفارتی مشنز کے قیام کے بعد جمہوریہ روانڈا کے وزیر خارجہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس سے دونوں دوستانہ ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں