پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آئی امریکی خاتون کراچی میں نامعلوم مقام پرروانہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔
امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔
امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارون کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔
اس قبل امریکی خاتون کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں امریکی خاتون اونیجا کی جانب سےدعویٰ کیا کہ انھوں نے ندال احمد میمن نامی پاکستانی نوجوان سے بین الااقوامی یوٹاہ نامی ویب سائٹ کے زریعے آن لائن شادی کی تھی۔
امریکی خاتوں کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ یہ جگہ محفوظ بنانا اوراسے ایک گھربنانا ہے، امریکی خاتون نے بتایا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی، پیسہ سب کچھ نہیں۔
خاتون کا کہنا تھا کہ میرے پاس پیسہ ہے اوریہاں سب کے پاس پیسہ ہے، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی شادی شدہ ہے لیکن ابھی تک ہمارے بچے نہیں ہیں۔
امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا واحد مطالبہ ندال احمد میمن نامی نوجوان سےملاقات کرنا ہے، امریکی خاتون کو رہائشی پروجیکٹ کے مکینوں کی جانب سے ناشتا بھی کرایا گیا۔
بعدازاں رہائشی پروجکٹ کی یونین کی جانب پروجیکٹ کے دروازے میڈیا کے لیے بند کردیے گئے۔
رہائشی پروجکٹ کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون کی وجہ سے رہائشی پروجکٹ کے مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے، لہذا حکومت امریکی خاتون کی واپسی کا جلد ازجلد بندوبست کرے۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1620251998864244/
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی نوجوان امریکی خاتون کی کا کہنا تھا کہ ا ن لائن
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایسٹر کا تہوار منایا جارہا ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے، صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے مثبت کردار کو لائق تحسین قرار دیا۔
پاکستان بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار منارہی ہے، طلوع آفتاب سے قبل کینڈل لائٹ جلوس نکالے گئے، گرجاگھروں میں ایسٹرکی عبادات کا سلسلہ جاری ہے جن میں ملک و قوم کے استحکام اور امن و بھائی چارے کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے، ایسٹر کے موقع پرگرجا گھروں کے باہر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا وہ مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت ہے، مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کرداراداکیا، صدر مملکت نے اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے کام کرتے رہنے کا عزم ظاہرکیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا یہ دن ہمیں حضرت عیسیٰ کی حیات طیبہ اور تعلیمات کی یاددلاتاہے، رحمت، انکساری اور محبت آج بھی انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مسیحی پر امن، خوشحال اور متحد پاکستان کی تشکیل میں فعال کردار جاری رکھیں گے،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایسٹر امید کی علامت ہے اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے، ایسٹر انسانی زندگی میں بھلائی اور صالح اوصاف کی طرف مائل ہونے کے جذبے کا مظہر ہے، ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں، محسن نقوی نے کہا مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا بلکہ ملک کی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا مسیحی بہن بھائیوں کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں، ایسٹر کا تہوار خوشی اور امید کا استعارہ ہے، ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے۔ْ