فوٹو: فائل

چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری پر الزام لگادیا۔

پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں پرچیاں آنا بند ہو گئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتا طلب کیا جارہا ہے نہ دینے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائم پر معافی کیوں نہیں مانگی، کراچی شہر آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے اس کی وضاحت تو کریں ، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ نے کراچی کے تاجروں سے بات کی، آپ کو تکلیف تھی انہوں نے گلہ کہیں اور کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے تاجروں کو دعوت دی تھی، ہمیں لگا کوئی اقدام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے تاجروں سے ملاقات میں اسٹریٹ کرائم پر معافی کیوں نہیں مانگی، امید تھی کہ تاجروں سے 15 سال سے جو کچھ چل رہا ہے اس پر معذرت کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمیں لگا ازالہ کریں گے لیکن انکا لہجہ دھمکی آمیز تھا۔

کراچی کے تاجر چغلی نہ کھائیں، کسی کو وزیراعلیٰ سے مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے، ہم دودھ کے دھلے نہیں لیکن اچھے ہیں، بلاول

کراچی پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے.

..

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ایک مصنوعی حکومت اس صوبے پر 15 سال سے حکومت کر رہی ہے، کراچی آپ کے آنے کے بعد جس شکل میں ہے وضاحت تو کریں، آپ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کو تباہ کر رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں ناں کہ پرچیاں آنا بند ہوگئی ہیں، آج روزانہ کی بنیاد پر بھتہ طلب کرنے پر روز قتل کیے جا رہے ہیں۔ کراچی میں روزانہ 2 سے 3 وارداتیں ہوتی ہیں، مزاحمت پر مار دیا جاتا ہے۔ کراچی میں بچوں کے اغوا میں بھی اضافہ ہوا۔

وزیرِ اعلیٰ سے شکایت ہے تو ’کسی اور سے نہیں‘ مجھ سے بات کریں: بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صوبائی وزراء اور وزیرِ اعلیٰ سے کوئی شکایت ہے تو مجھ سے بات کریں، کسی اور سے نہ کریں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم نے عدالتوں سے کہا ہے جعلی ڈومیسائل پر کوئی فیصلہ کریں۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے ذریعے پورے شہر کو یرغمال بنایا گیا تھا۔  

انکا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہوتی رہیں لیکن سندھ میں نہیں۔ 

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو تاجروں سے نے کہا کہ انہوں نے رہے ہیں سے بات

پڑھیں:

وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے کنوینئر پارلیمانی کاکس آن چائلڈ رائٹس ڈاکٹر نکہت شکیل خان کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
  • کراچی، جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم معاویہ عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • کراچی: جسٹس (ر) مقبول باقر پر حملے کا ملزم عدم شواہد پر 12 سال بعد بری
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ
  • کسان اتحاد کی آئندہ سال گندم کی کاشت نہ کرنے کی دھمکی
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
  • وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے، سریندر ولاسائی
  • ایم کیو ایم صبح حکومت چھوڑنے کی دھمکی دے کر شام میں پرانی تنخواہ پر کام پر راضی ہوتی ہے: سریندر ولاسائی