میجر حمزہ اسرار شہید کی نماز جنازہ ادا؛ آرمی چیف اور وزیراعظم کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سٹی 42 : میر علی میں 29 اور 30 جنوری کی شب ہونے والے آپریشن کے دوران خارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے میجر حمزہ اسرار کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن، راولپنڈی میں ادا کر دی گئی ۔
وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز جنازہ میں شرکت کی اس کے علاوہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار، وزیر دفاع و اطلاعات سمیت فوجی افسران، جوانوں، شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔
ایک برس پرانے قتل کا مفرور قاتل پکڑا گیا
میجر حمزہ اسرار نے میر علی میں مادر وطن کا بے جگری سے دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے بہادر شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا، شہباز شریف کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ، کہا کہ ایسی عظیم قربانیاں قوم کے عزم کو تقویت دیتی ہیں، بہادر شہداء کی قربانیاں آنیوالی نسلوں کے لیے محفوظ اور پرامن پاکستان کو یقینی بنانے کے اجتماعی یقین کو مزید مضبوط کرتی ہیں ۔
کھیلتا پنجاب گیمز کے تمام کھلاڑیوں کی لاٹری لگ گئی، سب کو ای بائیک ملیں گی
شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے ۔
نماز جنازہ کے بعد شہید میجر حمزہ اسرار کا جسد خاکی ابائی علاقے کو روانہ کر دیا گیا ، شہید میجر حمزہ اسرار کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف دوروزہ دورے پر ترکمانستان روانہ ہوگئے۔
وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سندھ میں سرکاری و نجی کالجز میں سردیوں کی تعطیلات کا اعلان
وزیراعظم کے ساتھ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطا تارڑ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہوں گے۔ عالمی امن فورم میں روس، ایران، ازبکستان، آذربائیجان، قازقستان اور دیگر سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
مزید :