ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنیتا ولیمز کی زمین پر واپس لانے کی ذمے داری سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ٹرمپ نے ایلون مسک کو سنیتا ولیمز کی زمین پر واپس لانے کی ذمے داری سونپ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دست راست ایلون مسک کو خلاباز سنیتا ولیمز کو زمین پر لانے کے ذمے داری سونپ دی۔
عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ارب پتی اور اپنے دستِ راست ایلون مسک کو خلاباز سنیتا ولیمز کو زمین پر واپس لانے کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور جون 2014 سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر پھنسے ہوئے ہیں۔ انہیں زمین پر واپس لانے کی متعدد کوششیں مکمل طور پر کامیاب نہیں ہوسکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر بے یار و مددگار چھوڑ دیا، اب انہیں زمین پر واپس لانا ہماری ذمہ داری ہے۔صدر ٹرمپ نے پوسٹ میں مزید لکھا کہ میں یہ ذمہ داری اپنے ساتھی ایلون مسک کو سونپ رہا ہوں، وہ اپنے ادارے اسپیس ایکس کے ذریعے سنیتا اور بچ کو واپس لاسکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور کو مارچ میں اسپیس ایکس کے خلائی جہاز کریو 10 کے ذریعے زمین پر واپس لایا جاسکتا ہے۔
59 سالہ سنیتا ولیمز اور 62 سالہ بچ وِلمور کو دس روزہ مشن پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن بھیجا گیا تھا۔ وہ 5 جون کو بوئنگ کے خلائی جہاز اسٹار لائنر کے ذریعے روانہ ہوئے تھے۔تھرشر میں خرابی اور ہیلیم گیس خارج ہونے کے باعث خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے اسٹار لائنر کیپسول 7 ستمبر کو واپس بلالیا تھا۔ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی ہدایت کے مطابق سنیتا ولیمز اور بچ وِلمور کو خلا سے واپس لانے کا آپریشن جلد شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: زمین پر واپس لانے ایلون مسک کو
پڑھیں:
زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔
ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
Post Views: 2