حماس نے 5 غیرملکیوں سمیت 8 یرغمالیوں کو رہا کردیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے، بدلے میں اسرائیل آج بعد میں اسرائیلی جیلوں میں قید 110 فلسطینیوں کو رہا کرنے والا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تیسرے مرحلے میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسلامک جہاد نے 5 تھائی باشندوں سمیت 8 یرغمالی رہا کردیے جن میں 3 اسرائیلی شہری بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی خاتون فوجی اگم برگر کو جبالیہ میں فلاحی تنظیم ریڈکراس کے حوالے کیا گیا جبکہ مزید 2 سویلینز یرغمالیوں جن میں ایک خاتون اربیل یہود میں شامل ہیں انہیں غزہ کے شہر خان یونس میں رہا کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حماس نے آج 5 تھائی یرغمالی بھی رہا کردیے ہیں جنہیں ریڈ کراس حکام کے حوالے کیا گیا ہے جو انہیں اسرائیلی حکام کے حوالے کریں گے۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدےکے تحت آج 110فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بدلےمیں 8 یرغمالیوں کو رہا کیا جانا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی لائیو ویور شپ نے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔
رواں برس انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) سے متصادم ہونے کے باوجود پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ایک ہفتے میں لائیو ویور شپ میں 826.5 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا۔
گزشتہ برس کے مقابلے محض ایک ہفتے کے دوران 10ویں ایڈیشن کی ویور شپ کا نیا ریکارڈ بنا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے باعث رواں برس پی ایس ایل فروری اور مارچ میں شیڈول نہیں ہوسکا تھا جبکہ بورڈ نے آئی پی ایل کے مقابل لیگ کی میزبانی کا ارادہ کیا اور نامور کرکٹر کو لیگ کا حصہ بنایا تاکہ شائقین کرکٹ لطف اندوز کیا جاسکے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ جب آئی پی ایل اور پی ایس ایل دونوں ایونٹس ایک ساتھ کھیلے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ انعامی رقم کی تفصیلات نے ہوش اُڑا دیے
انڈین پریمئیر لیگ کے باعث کوئی بھی ملک اپنی لیگ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس ونڈو میں کوئی ایونٹس شیڈول نہیں رکھتا۔