واشنگٹن طیارہ حادثہ: ریگن ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
امریکی ریاست کنساس کے شہر وچیٹا سے واشنگٹن ڈی سی آنے والا مسافر طیارہ فوجی ہیلی کاپٹر سے ٹکرا کر دریائے پوٹومک میں گر گیا۔ طیارہ رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے چند منٹ قبل تباہ ہوا۔ طیارے کی تباہی کے ساتھ ہی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق آپریشن جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک معطل رہے گا۔ طیارے میں عملے کے چار ارکان سمیت 64 افراد سوار تھے جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین فوجی اہلکار موجود تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ طیارہ حادثے سے مکمل طور پر آگاہ ہیں۔ دریائے پوٹومک کے قریب ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ
شدید موسمی خرابی کی وجہ سے گزشتہ روز سے تعطل کا شکار اسکردو کا فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا جبکہ گلگت کی 4 پروازیں آج بھی منسوخ ہیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے گلگت کے لیے قومی ائیر کی 2 پروازیں جبکہ اسلام آباد سے گلگت کی 2 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی گلگت کی اسکردو کی پرواز مقررہ وقت پر روانہ ہوئی، اسی طرح نجی ائیرلائن کی لاہور اسلام آباد سے اسکردو کی 6 پروازیں بھی آپریشن کیلئے تیار ہیں تاہم ان میں تاخیر سامنے آئی ہے۔ گزشتہ روز موسم کی خرابی کے باعث اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اپ اینڈ ڈاؤن کی 8 پروازیں آپریٹ نہیں ہو سکی تھیں۔آج دبئی سے لاہور اور اسلام آباد کیلئے غیرملکی ائیر لائن کی 4 پروازیں بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔