سٹی 42 : ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے قریبی گاؤں سے سٹوڈنٹ کے اغوا کے بعد ورثا نے سندھ پنجاب قومی شاہراہ بند کردی ۔
اوباڑو کے قریب گاؤں خمیسو چاچڑ کے رہنے والے ساتویں کلاس کے سٹوڈنٹ کو اغوا کرلیا گیا ، سٹوڈنٹ زاہد کو چاچڑ سکول سے چھٹی بعد گھر جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا گیا۔ جس کے بعد سٹوڈنٹ کے ورثا نے سندھ پنجاب قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے کی وجہ سے شاہراہ مکمل طور پر بند ہوچکی ہے ۔
بینکوں سے قرض لینے کے خواہشمندوں کو گورنر سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی
ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے اسکول سے واپسی کے دوران بچے کو اغوا کیا ہے لیکن پولیس خاموش ہے۔ ورثا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بچے کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی لاپتہ ہوگئی، جس کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
تھانہ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق 16 سالہ لڑکی دوپہر 2 بجے مدرسہ پڑھنے گئی تھی لیکن واپس نہیں آئی۔
بھائی کے مطابق بہن کے لاپتہ ہونے کے بعد نامعلوم نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ اس نے لڑکی کو اغوا کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق مغوی لڑکی کے اہل خانہ سے رابطے میں ہیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔