گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ قابض فوج نے دلال جابر کو گرفتار کر لیا۔ وہ قیدی محمد حلبی کی والدہ ہیں۔ انہیں شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس شہر کے جنوب مشرق میں روزیب گاؤں میں اپنے گھر پر دھاوا بول کر گرفتار کیا گیا۔   مقامی ذرائع نے تصدیق کی کہ قابض فوج نے مغربی کنارے کے شمالی علاقے طولکرم کے شمال میں واقع قصبے قفین پر فوجی جارحیت کے دوران 5 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ قفین میں گرفتار ہونے والوں میں عبداللہ اسامہ کتانہ، عمرو یوسف کتانہ، مروان عادل صباح، سعید بیقاوی حمود الفضل طامہ شامل ہیں۔ آج علی الصبح قابض فوج نے قفین میں ایک گھر کو گھیرے میں لے کر اسے "انرگا” کے گولوں سے نشانہ بنایا۔ اس کے بعد علاقے میں قابض فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نوجوان محمد جہاد عشو کو شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے جنوب میں الفندقومیہ قصبے میں اس کے گھر پر چھاپہ مارنے اور تلاشی لینے کے بعد گرفتار کیا۔   فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نوجوان محمد سالم عبد الدائم کو طولکرم کے مشرق میں واقع قصبے عنباتا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا اور محمود نبیل عدوان کو شہر کے جنوب میں فرعون گاؤں سے حراست میں لیا گیا۔ آج جمعرات کی صبح قابض فوج نے جنین شہر کے جنوب میں واقع گاؤں بیر الباشا پر چھاپہ مارا اور نوجوان ایہاب غوادرہ کے گھر کو گھیرے میں لے لیا اور اندر سے دو دیگر نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا۔ تاہم ان کی شناخت معلوم نہیں ہوسکی۔ قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں بیت لحم گورنری میں بڑے پیمانے پر گرفتاری مہم شروع کی۔ اس نے شہر کے مشرق میں واقع قصبے العبیدیہ اور گورنری کے جنوب مشرق میں واقع دہیشی پناہ گزین کیمپ کے 20 شہریوں کو گرفتار کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مغربی کنارے کے گرفتار کر لیا قابض فوج نے کے جنوب میں گرفتار کیا کو گرفتار میں واقع شہر کے

پڑھیں:

برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار

کلر سیداں(نیوزڈیسک) پولیس نے برطانیہ پلٹ نوجوان کو برہنہ کرکے نازیبا ویڈیو بنانے اور طویل عرصے تک بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق مقدمہ متاثرہ نوجوان دانش علی کے بھائی عاقب حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متن مقدمہ کے مطابق ملزم ڈیڑھ سال سے نازیبا ویڈیو کی بنیاد پر نوجوان کو بلیک میل کر رہا تھا اور اس دوران متاثرہ شخص سے برطانوی پاؤنڈز بھی وصول کیے گئے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزم نوجوان سے 14 لاکھ روپے کا بھی تقاضا کر رہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرکے فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فلسطینیوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اسرائیلی اقدام، اقوام متحدہ کا سخت ردعمل
  • غزہ میں بارش اورناقابل برداشت ٹھنڈ، 8 ماہ کی بچی جاںبحق ،خیمہ بستیوں میں تباہی
  • برطانیہ پلٹ نوجوان کی برہنہ ویڈیو بنانے،بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار
  • نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
  • ٹریفک پولیس کا غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، کاروباری مراکز کو لیگل نوٹسز جاری
  • مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے لیے 800 نئے رہائشی یونٹس کی اسرائیلی منظوری
  • اسرائیل کی قبضہ گردی برقرار: مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری
  • پی ٹی آئی کے آئین تبدیلی اور مزید انڑا پارٹی الیکشن کے ارادے، بانی رہنما کا شدید ردعمل
  • مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے لیے 764 نئے رہائشی یونٹس کی اسرائیلی منظوری
  • اسرائیل کی قبضہ گیری برقرار، مغربی کنارے میں 800 رہائشی یونٹس کی منظوری