اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )جمعیت علما اسلام کے مرکزی راہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے متنازع پیکا ایکٹ پر اپوزیشن، کسی سیاسی جماعت اور صحافیوں کو اعتماد میں نہیں لیا، نہ ان سے مشاورت کی گئی، صدرنے عجلت میں متنازع بل پر دستخط کر دیئے. نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اصول کی بات ہے کہ پارلیمنٹ سے قانون سازی کررہے ہیں تو صحافی و میڈیا تنظمیوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات تو کریں ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں، بین الاقوامی تنظیموں نے بھی اس متنازع قانون کی مخالفت کی ہے تو صدر نے متنازع قانون پر دستخط کیوں کیے؟.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی پارٹیاں اپوزیشن میں جمہوریت کی چیمپئن ہوتی ہیں، لیکن اقتدار میں آتے ہیں تو جمہوریت کا اپنے ہاتھ سے گلا کاٹتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ متنازع بل پر اتنی جلد بازی میں قانون سازی کی گئی، پہلے دونوں ایوانوں میں مشاورت کرنا چاہیے تھی، بل کی منظوری سے قبل متعلقہ صحافی تنظیموں سے بھی مشاورت ہونا چاہیے تھی. انہوں نے کہا کہ ایک بڑی سیاسی جماعت کہتی ہے کہ ہم نے جمہوریت کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں، جمہوریت کا تقاضا ہے کہ جمہورکو اعتماد میں لیا جائے لیکن صدر مملکت نے متنازع بل پر دستخط کرکے ثابت کیا کہ اصل چیز اقتدار ہے، جمہوریت نہیں ہے.

حافظ حمداللہ نے کہاکہ متنازع قانون منظور کرنے میں عجلت کیا تھی؟ پارلیمنٹ اور اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے، جمہوریت اورآئین کی عملداری کہاں چلی گئی؟ ہم نے پارلیمنٹ میں متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کی تھی، آئندہ کا لائحہ عمل پارٹی دے گی.                                           

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا

پڑھیں:

فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں: طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کیا فوج میں بھی کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فوج کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی مثال نہیں ملتی، فیض حمید کو ان کی مرضی کی لیگل ٹیم فراہم کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ قانون کی فتح اور آئین کی سر بلندی ہے، یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، 4 الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی

تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروا دیں مگر نہیں کروائی گئی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس کے نتائج ہوتے ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ جو کچھ کر رہا ہوں اس کا حساب نہیں دینا پڑے گا،  بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی آج بھی ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے، منفی سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی کا منفی بیانیہ ایکسپوز کرنا ہماری ذمے داری ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی متعدد بار ملاقاتیں کروائی گئیں، وہ جیل کو ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے پارٹی سیکریٹریٹ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللّٰہ نے دنیا میں اس وقت پاکستان کو عزت دی، معرکۂ حق میں فتح دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے حالیہ جنگ میں بڑی فتح حاصل کی، اس وقت دنیا میں پاکستان کو منفرد پزیرائی مل رہی ہے جو پہلے نہیں ملی۔

طارق فضل نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ملک نہیں جس نے 40 لاکھ مہاجرین کی مہمان نوازی کی، ہم دہشت گردی کے ذمے دار افغان عوام کو نہیں افغان رجیم کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کا رویہ عدم تعاون کا ہے، آپریشن کا شوق کس کو ہے؟ ان آپریشنز میں فوج کا جانی نقصان ہوتا ہے، فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر نہیں!
  • بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب، حافظ نعیم الرحمٰٰن کا خطاب
  • عائشہ عمر کے متنازع ریئلٹی شو ’لازوال عشق‘ کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا
  • فیض حمید کے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
  • بنگلہ دیش: جمہوریت دشمن کوششوں کیخلاف سیاسی جماعتوں کا اظہار  یکجہتی
  • سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین 
  • فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں: طارق فضل چوہدری
  • پارلیمنٹ میں "ووٹ چوری" پر وزیر داخلہ امت شاہ کا جواب انکی گھبراہٹ ظاہر کررہا ہے، راہل گاندھی
  • کوئی دو رائے نہیں، پاکستان میں احتساب کا سلسلہ شروع ہوگیا، فیصل واوڈا ردعمل
  • عمران نے کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا جو یاد رکھا جائے:شرجیل میمن