اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 )ملک بھر میں مغربی ہوائیں داخل ہو گئیں محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران لاہور میں بارش کی پیشگوئی کردی ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے.

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں یکم اور 2 فروری کو بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے، 2 فروری تک لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کاکم سے کم درجہ حرارت 9جبکہ زیادہ سے زیادہ 21ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کے اعدادوشمار کے مطابق لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر میں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی پشیگوئی ہے، دیر، چترال، کو ہستان، ما نسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، شا نگلہ، بو نیر اورسوات میں ہلکی بارش اور پہاڑو ں پر ہلکی برفباری کی توقع ہے.

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ رات کے اوقات میں سرد رہے گا ادھر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے. ملک کے بالائی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، سوات میں برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے موسم مزید سرد ہوگیا پشاور میں موسم سرما کی پہلی بارش ہونے سے سردی کی شدت بڑھ گئی دیر، چترال اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کردی گئی زیارت، پشین اور ژوب میں بھی ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں موسم سرد اور محکمہ موسمیات ہلکی بارش اور علاقوں میں لاہور میں اضلاع میں کے بیشتر کا امکان ہے جبکہ

پڑھیں:

دھند کا غلاف؛ اہم موٹر وے بند کر دی گئی

سٹی42: آج شب پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند پھیلنے کی وجہ سے  سڑکوں پر ٹریفک کا بہاؤ  سست ہو گیا ہے۔  لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

موٹر وے کے ترجمان نے کہا ہے کہ  دھند میں سفر کے دوران ڈرائیونگ کرنے والے خاص احتیاط کرین۔  لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے
ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران  ڈرائیور  فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں۔

رہنمائی اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان،این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری
  • ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے کی ایڈوائزری جاری
  • دھند کا غلاف؛ اہم موٹر وے بند کر دی گئی
  • محکمہ موسمیات کی بارش اور برف باری کی پیشِگوئی
  • محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش برفباری کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • آزاد کشمیر میں کل سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان
  • 19 دسمبر سے شدید یخ بستہ موسم ,محکمہ موسمیات کی بڑی پیش گوئی
  • ملک کے کن حصوں میں برفباری اور بارشیں متوقع ہیں؟ محمکہ موسمیات نے بتا دیا
  • لاہور میں ٹریفک اصلاحات کے مثبت اثرات، 12 روز میں مہلک حادثات کی شرح میں 47 فیصد کمی