پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کیخلاف درخواست خارج کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024ء کے خلاف درخواست خارج کرنے پر انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں درخواست خارج کرنے پر اپیل دائر کی، انہوں نے آئینی بینچ کے 12 دسمبر 2024ء کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر تحریکِ انصاف کو مذاکرات کی پیش کش کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل منظور کرتے ہوئے 12 دسمبر کا آئینی بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کی شق 2، 3، 4، 5 آئین سے متصادم ہیں۔
درخواست میں صدرِ پاکستان، سیکریٹری کابینہ اور سیکریٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پریکٹس اینڈ پروسیجر
پڑھیں:
ججز تبادلوں کیخلاف کیس؛ وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں ججز تبادلوں کیخلاف کیس میں وفاقی حکومت نے تفصیلات اور ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔
تبادلوں کی تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرائی گئیں،دستاویزات میں وزیراعظم کی صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں،تبادلے کیلئے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس کی دی گئی رضامندی پر مبنی دستاویزات بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ ججز تبادلوں سے متعلق کیس کی سماعت کل کرے گا۔
مزید :