کراچی: قانونی ٹائٹل کے تنازع پر شہیدِ ملت روڈ پر کثیر منزلہ عمارت سر بمہر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
— جنگ فوٹو
کراچی کے شہیدِ ملت روڈ پر واقع ہل پارک ٹریڈ سینٹر کو سندھ بلڈنگ کنٹرول آتھارٹی نے سربمہر کر دیا۔
حکّام کے مطابق اس عمارت کے قانونی ٹائٹل کے تنازع پر موصول ہونے والی شکایات کے پیشِ نظر اسے سربمہر کیا گیا۔
ترجمان ملیر پولیس کے مطابق تھانہ سکھن کے علاقے میں قائم پروجیکٹ میں 6 چینی باشندے کام کر رہے ہیں۔ بہت چھوٹی چودیواری اور بغیر سیکیورٹی انتظامات کے کام جاری تھا۔
حکّام نے بتایا کہ عمارت کی زمین کے اصل مالکان کی شکایت پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے عمارت کو فوری طور پر سیل کر دیا ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سیل شدہ عمارت کو کھولنا غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور اس خلاف ورزی کی صورت میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی لکھا ہے کہ عمارت کی اراضی کی ملکیت کے حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
افغان شہریوں کی واپسی: ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں24/7 کنٹرول روم قائم
فائل فوٹو۔افغان شہریوں کی واپسی کے دوران شکایات کے ازالے کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے حکام کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے کابل میں اعلان کے بعد کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم نیشنل کرائسس اینڈ انفارمیشن منیجمنٹ سیل میں قائم کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق کنٹرول روم 24 گھنٹے افغان شہریوں کی معاونت کیلئے کام کرے گا۔