190 ملین پاؤنڈ کیس، شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے نیب کی درخواست پر شہزاد اکبر اور فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور بشریٰ بی بی کی دوست فرح شہزادی کے پاسپورٹ منسوخ کر دیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے نیب نے 28 جنوری کو بذریعہ خط پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی جس کے بعد وزارت داخلہ نے دونوں کے پاسپورٹ منسوخ کیے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اشتہاری ملزمان کی پاسپورٹ منسوخی کی درخواست کی تھی۔ واضح رہے شہزاد اکبر اور فرح شہزاد ان دنوں پاکستان سے باہر مقیم ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے پاسپورٹ منسوخ شہزاد اکبر اور وزارت داخلہ نے کی درخواست
پڑھیں:
برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا: جنید اکبر
مالاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی خیبر پی کے کے صدر خیبر اکبر خان نے کنونشن سے خطاب کرتے کہا کہ ہم قائدین کے حکم پر ظلم اور صبر برداشت کرتے ہیں، جس دن ہماری برداشت ختم ہوئی تو آپ کو مذمت کا موقع بھی نہیں ملے گا، وہ زمانہ گزر گیا جب ہم آپ کی طاقت سے ڈرتے تھے، ہم آئین کو بھی مانتے ہیں اور قانون کو بھی مانتے ہیں، عدالتوں سے کوئی امید نہیں لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے۔