سوئیڈن: قرآن کی بے حرمتی کرنے والا عراقی شہری فائرنگ سے ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سوئیڈن میں قرآنِ کریم کی بے حرمتی کرنے والے عراقی نژاد تارکین وطن سلوان صباح مومیکا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 38 سالہ سلوان صباح کو مبینہ طور پر سوئیڈن کے شہر سودرتلجے میں اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا، سلوان صباح کی لاش اس کے گھر سے ملی جہاں انہیں اسپتال لے جانے پر ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ قتل کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئیں، تاحال حملہ آوروں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ملی،اب تک کسی بھی فرد یا تنظیم نے ملعون سلوان صباح کی موت کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ اس شخص نے 2023 میں سوئیڈن میں کئی مرتبہ قرآنِ کریم کی بے حرمتی کی تھی جس پر مقدمات کا سامنا بھی ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں بھی اس شخص کی موت کی خبر سامنے آئی تھی تاہم ناروے حکومت نے اُس وقت اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سلوان صباح
پڑھیں:
نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد سمیت 11 شہری ہلاک
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں رہائشی عمارت گرنے سے 3 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ نئی دہلی کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا جب کہ اس علاقے میں زیادہ تر دور دراز علاقوں سے آئے مزدور رہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں دن بھر ملبے میں کھدائی کرتی رہیں، 11 افراد کو مردہ قرار دے دیا گیا جب کہ 11 دیگر افراد کو بچا کر طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
بھارتی وزیر اعظم نے جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں اور اپنے پیاروں کو کھونے والوں سے تعزیت کرتا ہوں‘۔
صدر دروپدی مرمو نے اپنے بیان میں کہا کہ خواتین اور بچوں سمیت بہت سے شہریوں کی موت افسوسناک ہے‘۔