امریکی خاتون اونیجا پاکستان کیوں آئیں؟ اہم مقصد بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس کا کہنا ہے کہ پیسہ کچھ نہیں ہے اور وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتیں۔
کراچی کے علاقے گارڈن میں اپنے مبینہ پاکستانی محبوب کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو میں جب ان سے آئندہ منصوبے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ اس جگہ کو محفوظ اور اسے اپنا گھر بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون کا واپسی سے انکار
امریکا کی ریاست نیویارک سے تعلق رکھنے والی 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنس کراچی کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن سے سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا ہونے کے بعد کراچی پہنچی تھیں۔
والدین کی ناراضی پر نوجوان اس خاتون کو چکمہ دے کر غائب ہوا تو خاتون جو رقم لائی تھی اس کی مدد سے کچھ دن گزارے اور پھر دربدر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق 19 سالہ نوجوان شادی کےلیے راضی تھا تاہم گھر والوں نے قطعی انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں: ’5 ہزار ڈالرز دیں تو بات کروں گی‘، شادی کے لیے پاکستان آنے والی امریکی خاتون کا انوکھا مطالبہ
میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اونیجا کا کہنا تھا کہ وہ پیسوں کے لیے شادی نہیں کرتی کیونکہ پیسہ کچھ نہیں ہے۔ ’میرے پاس پیسہ ہے اور یہاں سب کے پاس پیسہ ہے۔‘
اونیجا نے بتایا کہ وہ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن ابھی تک ان کے بچے نہیں ہیں، ’ہم نے یوٹاہ میں آن لائن شادی کی تھی۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا اونیجا اینڈریو رابنس پاکستان کراچی گارڈن ندال میمن نیویارک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا اونیجا اینڈریو رابنس پاکستان کراچی گارڈن ندال میمن نیویارک امریکی خاتون نے والی کے لیے
پڑھیں:
نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
واقعہ سیکٹر 5/G مدینہ کالونی میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ ثوبیہ زوجہ سلیم کے نام سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی
خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
فائرنگ کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔