واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جنوری ۔2025 ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو حراست میں لینے کے ” رائلی ایکٹ“پر دستخط کر دیے ہیں اس قانون کے تحت ان غیر قانونی تارکین وطن کو حراست میں لیا جا سکے گا جن پر کسی جرم کے ارتکاب کا الزام ہے . یہ قانون 22 سالہ لیکن ریلی ریاست جارجیا میں نر سنگ کی طالبہ کے نام سے منسوب کیا گیا ہے جسے فروری 2024 میں وینزویلا کے شہری ہوزے انتونیو ابارا نے اس وقت ہلاک کردیا تھا جب وہ جوگنگ کر رہی تھی ہوزے ایبارا غیر قانونی طور پرامریکہ میں مقیم تھے انہیں نومبر میں مجرم پایا گیا تھا اور عدالت نے بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنائی تھی.

(جاری ہے)

ایکٹ پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران مقتولہ لیکن ریلی کے والدین اور بہن بھائی بھی موجود تھے اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ گرمجوشی اور مہربانی کی روشنی تھیں جو آج ہو رہا ہے یہ آپ کی بیٹی کو زبردست خراج عقیدت ہے قبل ازیںصد رٹرمپ نے کہاتھا کہ وہ ایک ایسے ایگزیکٹو آرڈر پر بھی دستخط کریں گے جس میں پینٹاگان اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ جرائم کے مرتکب غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے کے حراستی مرکزمیں رکھیں اس فوجی اڈے کو دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ میں گرفتار ہونے والے قیدیوں کو رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.

صدرٹرمپ نے کہاکہ یہ ایک تاریخی قانون ہے جو ہم آج بنا رہے ہیں یہ ان گنت جانیں بچانے والا ہے صدر ٹرمپ میکسیکو سے تارکین وطن کی امریکہ آمد روکنے کے لیے سرحد کو سیل کرنے اور امریکہ میں مقیم غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو بے دخل کرنے سے متعلق کئی ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کر چکے ہیں. ایگزیکٹو آرڈر بنیادی طور پر صدر کے دستخطوں سے جاری ہونے والی ایک ایسی دستاویز ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ صدر کس طرح وفاقی حکومت کو منظم کرنا چاہتے ہیں ایگزیکٹو آرڈر میں وفاقی ایجنسیوں کے لیے ہدایات ہوتی ہیں کہ انہیں کیا کارروائی کرنی ہے ری پبلکن سینیٹر کیٹی برٹ کا کہنا ہے کہ حکومت کے لیے کئی دہائیوں سے ملک کے اندر اور سرحدی مسائل کے حل پراتفاق تقریباً ناممکن رہا ہے.

انہوں نے غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق قانون سازی کو انتہائی اہم امیگریشن انفورسمنٹ بل قرار دیتے ہوئے کہا تھاکہ کانگریس سے تقریباً تین دہائیوں بعد اس کی منظوری ہو گی پیو ریسرچ سینٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق 2022 تک امریکہ میں غیرقانونی طور پر مقیم تارکین وطن کی تعداد لگ بھگ ایک کروڑ دس لاکھ تھی دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ ہر دور میں امریکا سے غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا جاتا رہا ہے اورمروجہ طریقہ کارکے تحت صدرجوبائیڈن کی انتظامیہ کے چارسالہ دور میںساڑھے تین لاکھ کے قریب غیرقانونی تارکین وطن کو ڈی پورٹ کیا گیا اسی طرح نائن الیون حملوں کے بعد صدر بش کے عہد صدارت میں بہت بڑی تعداد میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو بے دخل کیا گیا.

ڈیموکریٹ صدر باراک اوبامہ دونوں ادوار صدارت کے دوران بھی لاکھوں کی تعداد میں غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم لاکھوں لوگوں کو بے دخل کیا گیا ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ دونوں جماعتوں کے صددور کے ادوار میں بے دخلیوں کا سلسلہ جاری رہا مگر اسے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت خاموشی سے جاری رکھا گیا اور کسی بھی انتظامیہ اسے اپنی سیاسی کامیابی کے طور پر میڈیا میں پیش نہیں کیا .

برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کی ایک رپورٹ کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی تک بمشکل ایک ہزار افراد کو ڈی پورٹ کیا ہے مگر پوری دنیا میں ایک خوف کی فضاءپیدا کردی گئی ہے جس سے امریکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے کیونکہ غیرقانونی تارکین وطن حکومتی امدادی پروگراموں سے مستفید نہیں ہوسکتے مگر وہ شہری ‘ریاستی اور مرکزی حکومتوں کو مختلف مدوں میں ٹیکس کا ایک بہت بڑا حصہ ادا کرتے ہیں اسی طرح وہ گھروں کے کرائے‘اشیاءضروریہ کی خریداری‘توانائی کے استعمال سمیت تمام تر ضروریات پر ٹیکس اداکرتے ہیں.

رپورٹ میں ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق ہر سال لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کو امریکا سے بے دخل کیا جاتا ہے اور یہ کوئی نئی بات نہیں ہے مگر خوف وہراس پیدا کرنے کی پالیسی سے گریزکی وجہ سے اس کی میڈیا پر اس طرح سے بڑے پیمانے پر تشہیر یا اعلانات نہیں ہوتے رہے جیسا کہ واشنگٹن میں نئی انتظامیہ کے عہد کے آغازمیں ہورہا ہے بڑے پیمانے پر بے دخلی کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں بہت ساری قانونی رکاوٹیں موجود ہیں صدر کا ایگزیکٹیو آرڈر حتمی قانون کی جگہ نہیں لے سکتا کیونکہ بعد میں آنے والا صدر ان صدارتی حکم ناموں کو منسوخ کرسکتا ہے اسی طرح عدالتیں بھی ان حکم ناموں کا جائزہ لے کر انہیں منسوخ یا عمل درآمد روکنے کا حکم دے سکتی ہیں.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے غیرقانونی تارکین وطن قانونی تارکین وطن کو ایگزیکٹو آرڈر کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کیا گیا کے لیے رہا ہے کہ میں

پڑھیں:

وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست

کراچی:

وزیر مملکت کھیئل داس کوہستانی پر حملہ کی ایف آئی آر درج ہونے کے بعد پولیس نے سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ کے گھر چھاپہ مار کر انہیں حراست میں لے لیا۔

ترجمان ایس ٹی پی کے مطابق سید جلال شاہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس نے ایس ٹی پی کے ضلعی صدر سید جلال شاہ، حیدر شورو، حکیم بروہی اور جاوید جا نوری و دیگر پر وزیر مملکت کی گاڑی پر حملے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا تھا۔

متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔

مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔

متعلقہ مضامین

  • اے ٹی سی لاہور نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری  کر دیئے
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • وزیر مملکت کی گاڑی پر حملہ، سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے شہریوں کی جبری بیدخلی روک دی
  • امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
  • امریکا، سپریم کورٹ نے وینزویلا کے تارکین وطن کو بیدخل کرنے سے روک دیا
  • وزیر مملکت کھیئل داس کی گاڑی پر حملہ؛ سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی صدر زیر حراست