’سیاست کے بادشاہ کو پہاڑ کا بادشاہ گفٹ کرنا چاہتا ہوں‘، ہمالین آئیبیکس کے شکاری کی خواہش
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
نگر سے تعلق رکھنے والے شکاری حاجت علی نے کامیاب ہنٹنگ کرتے ہوئے’ہمالین آئیبیکس‘ کا شکار کیا ہے۔
حاجت علی نے ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس لینے کے بعد ہی ہمالین آئبیکس کا شکار کیا ہے۔ اس لائسنس کے لیے وہ گزشتہ 2 سال سے کوشش کررہے تھے۔ حاجت علی کے مطابق، وہ 2 سال سے مارخور کے شکار کے لیے تلاش میں تھے اور آخر کار انہوں نے ہمالین آئبیکس کا شکار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان ٹرافی ہنٹنگ سیزن میں شکار بولیاں توقع سے کم، اب کیا ہوگا؟
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس شکار کے بعد وہ بہت خوش ہیں اور ان کی دلی مراد پوری ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ وہ شکار کیے گئے ہمالین آئیبیکس کو صدر آصف علی زرداری کو بطور تحفہ پیش کرنا چاہتے ہیں۔
حاجت علی کا کہنا تھا، ’سیاست کے بادشاہ کو پہاڑ کا بادشاہ گفٹ کرنا چاہتا ہوں‘۔ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر خوب وائر ہورہا ہے جبکہ عوامی حلقوں میں بھی انہیں سراہا جارہا ہے کہ انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار نئے انداز میں کیا۔
آئیبیکس ہنٹنگ کو بعض افراد نے قانونی اور مقامی معیشت کے لیے فائدہ مند قرار دیا، کیونکہ گلگت بلتستان میں ہر سال ٹرافی ہنٹنگ کی بولیاں لگتی ہیں اور شکار ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی شکاری نے پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ بولی دے کر مارخور شکار کرلیا
گلگت بلتستان میں ٹرافی ہنٹنگ پروگرام کے تحت مخصوص تعداد میں جانوروں کے شکار کی اجازت دی جاتی ہے، جس سے حاصل ہونے والی آمدنی کا بڑا حصہ مقامی کمیونٹی کو دیا جاتا ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق، یہ پالیسی نایاب جنگلی حیات کے تحفظ میں معاون ثابت ہوئی ہے، کیونکہ اس سے غیرقانونی شکار میں کمی واقع ہوئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews تحفہ ٹرافی ہنٹنگ حاجت علی سیاست کا بادشاہ شکار صدر آصف علی زرداری گفٹ گلگت بلتستان مارخور نگر ہمالین آئیبیکس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحفہ ٹرافی ہنٹنگ حاجت علی سیاست کا بادشاہ شکار صدر ا صف علی زرداری گفٹ گلگت بلتستان ہمالین ا ئیبیکس ہمالین ا ئیبیکس گلگت بلتستان ٹرافی ہنٹنگ انہوں نے حاجت علی شکار کی کے لیے
پڑھیں:
پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک صوبہ دوسرے صوبے کے پانی کا ایک قطرہ بھی سلب نہیں کر سکتا، صوبائی منافرت پیدا کرنے کے بجائے اس معاملے کو انجنیئرز کے حوالے کریں۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جذبات بھڑکانے کی سیاست کی تو واٹر سیکیورٹی معاملے پر مشکلات ہوں گی، اس پر نقصان سب کا ہو گا ایک صوبہ نہیں ہارے گا، تمام صوبے نقصان اٹھائیں گے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال بھی بارشیں 40 فیصد کم ہوئی ہیں، آنے والے سالوں میں سیلاب اور بدترین خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو اس وقت فوڈ اور واٹر سیکیورٹی کے 2 بہت بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔