26 ویں ترمیم کی طرح پیکا ایکٹ بھی ریکارڈ تیزی سے پاس کیا گیا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون نخوا بیرسٹر محمدعلی سیف--- فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ 26 ویں آئینی ترمیم کے طرح حکومت نے جلدی میں منظور کرایا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختون نخوا بیرسٹر محمدعلی سیف نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم آزادی صحافت پر شب خون مارنے کےمترادف ہیں۔
ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختون خوا نے کہا ہے کہ اتنی تیزی سے ایکٹ پاس کرانے کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ پوری دال ہی کالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ اور 26 ویں ترمیم ڈوبتےکو تنکے کا سہارا دینے کے مترادف ہے۔
بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ کالے قوانین جعلی حکومت کےخاتمے کو نہیں روک سکتے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ سرکاری اسپتالوں میں جلد کی الرجی، گرمی دانے اور فنگل انفیکشن کے مریضوں کا رش لگ گیا۔ جناح اسپتال کی ماہرِ امراض جلد ڈاکٹر رابعیہ غفور نے کہا کہ او پی ڈی میں روز 600 جلدی امراض کے مریض آ رہے ہیں۔ اسکن اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ اسکن اسپتال صدر میں آنے والے مریضوں کی یومیہ تعداد 5 ہزار تک ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔