امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارہ حادثے پر ملٹری ہیلی کاپٹر کے عملے اور ہوائی اڈے پر ٹریفک کنٹرولرز کی صلاحیتوں پر سوالا اٹھا دیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ تڑمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ پر لکھا کہ اس حادثے کو روکا جانا چاہیے تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ملٹری ہیلی کاپٹر فضا میں مسافر طیارے کے اوپر یا نیچے کیوں نہیں نکلا؟

امریکی صدر نے کہا کہ ہوائی جہاز ہوائی اڈے تک پہنچنے کے لیے بہترین اور معمول کی سمت پر تھا جب کہ ہیلی کاپٹر سیدھا ہوائی جہاز کی طرف بڑھ رہا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج ایک صاف ستھری رات تھی، مطلع صاف تھی اور ہوائی جہاز کی روشنیاں بھی جل رہی تھیں۔

امریکی صدر نے سوال اُٹھایا کہ پھر کیوں ملٹری ہیلی کاپٹر نے طیارے کے اوپر یا نیچے سے گزرنے جانے یا پھر واپس مڑ جانے کی کوشش کیوں نہیں کی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس حادثے کو روکا جا سکتا تھا۔ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کو کیوں نہیں آگاہ کیا کہ آپ ایک مسافر طیارے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ کنٹرول ٹاور نے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ سے کیوں نہیں پوچھا کہ کیا آپ نے اپنے سامنے ایک مسافر طیارہ دیکھا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ یہ ایک بری صورتحال ہے جس سے لگتا ہے کہ اسے روکنا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ملٹری ہیلی کاپٹر بلیک ہاک کے درمیان ریڈیو کمیونیکیشن کے مطابق پائلٹ کو طیارے کی نقل و حرکت کا علم تھا۔

پینٹاگون نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ امدادی کاموں کے دوران اب تک 18 لاشیں نکالی گئی ہیں۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر ڈونلڈ ٹرمپ کیوں نہیں نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا

— فائل فوٹو

ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایئر ایمبولینس سروس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  

ایدھی ذرائع کے مطابق ایدھی فائونڈیشن نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے ایک اور طیارہ خرید لیا ہے۔ 

ایدھی فائرنڈیشن کے حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس سروس کے لیے جدید ورژن کا پائپر سینیکا طیارہ خریدا گیا ہے۔

پاراچنار کیلئے ایدھی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے

پارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔

 ایدھی فائونڈیشن کی جانب سے طیارہ بیرون ملک سے پاکستان لایا جارہا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق اس طیارے کے بعد ایدھی فاونڈیشن کے پاس ایئر ایمبولینس سروس کے طیاروں کی تعداد 3 ہوجائے گی۔ 

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ کے دور اقتدار کے ہلچل سے بھرے پہلے 3 ماہ؛ دنیا کا منظرنامہ تبدیل
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور یوکرین رواں ہفتے معاہدہ کر لیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکا میں 700 مقامات پر ہزاروں افراد کے مظاہرے
  • پشاور، پولیس کا شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • پشاور پولیس کا انوکھا اقدام، شادی کی تقریب میں چھاپہ، دولہا گرفتار، مقدمہ درج
  • دنیا کے بلند ترین محاذِ جنگ سیاچن کے اہم معرکے” آپریشن چُیومک“ کو 36 سال مکمل
  • ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا