اینٹی نارکوٹکس فورس  نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے آسٹریلیا اور شارجہ جانے والے  مسافروں سے منشیات برآمد کرلی اور9ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے گردونواح اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان جاری ہے، اس دوران  10 مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرکے 87 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 55.

638 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ مانسہرہ میں 2مختلف تعلیمی اداروں کے  قریب سے 2ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 37 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آسٹریلیا جانے والے مسافر کے سامان میں شامل 104 گرام آئس اور 70 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح شارجہ جانے والے ایک اور مسافر کے کپڑوں میں چھپائی گئی 2 گرام چرس اور 2 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں راولپنڈی میں گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ادھر اٹک میں تربیلا روڈ کے قریب گاڑی سے 16.8 کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔دریں اثنا ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کے قبضے سے  9.6 کلو چرس برآمد ہوئی۔ لاہور میں نیازی اڈے کے قریب ملزم کے شولڈر بیگ میں چھپائی گئی 8 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی سے بھیجے گئے پارسل سے 1.690 کلو گرام ویڈ برآمد کرلی گئی۔علاوہ ازیں پشاور میں کوریئر آفس میں گجرات بھیجے جانے والے پارسل سے ایک کلو آئس برآمد کرلی گئی۔تمام کارروائیوں میں گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: برآمد کرلی گئی جانے والے کے قریب

پڑھیں:

سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی

سعودی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور تعاون کے فروغ سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے معاشی و سماجی شعبوں میں سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ انسداد منشیات کانفرنس میں سعودی وفد کی شرکت پر شکر گزار ہیں، ہم منشیات اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مزید مؤثر تعاون کے خواہاں ہیں۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط متعارف کرائی جا رہی ہیں جبکہ بھکاری مافیا کے خلاف بھی گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے بے گناہ خاندان کی رہائی اور وطن واپسی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ سعودی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے انتہائی قریبی تعلقات ہیں، جنہیں مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ عفت عمر نے پنجاب حکومت کا معاون برائے ثقافت کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • ٹرین کے واش روم کی چھت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • دیامر پولیس کی کارروائی، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد، ایک ملزم گرفتار
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • امرود
  • سعودی شہریوں کے لیے پاکستان آنے پر کوئی ویزا پابندی نہیں جب چاہیں آئیں، محسن نقوی
  • معروف اینکر پرسن نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی