لاہور: 4 گوداموں، رکشہ سے بیمار و مردہ جانور برآمد
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب سیفٹی ٹاسک فورس کی جانب سے لاہور کی بکر منڈی میں کریک ڈاؤن کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کے مطابق دورانِ چیکنگ 4 گوداموں اور ایک رکشہ سے مضرِصحت گوشت پکڑا گیا۔
لاہور شہر کو بیمار جانوروں کا ناقص اور مضر صحت...
انہوں نے بتایا ہے کہ 4 گوداموں سے بیمار مردہ جانور برآمد ہونے پر مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
عاصم جاوید نے بتایا ہے کہ لوڈر رکشہ میں کم عمر اور بیمار جانور گوشت تیار کرنے کے لیے لائے جا رہے تھے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان گوداموں میں چھپ کر مردہ جانوروں کا گوشت تیار کر رہے تھے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ذبح شدہ ظاہر کرنے کے لیے مردہ جانوروں کی گردن پر کٹ لگائے جا رہے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔