شکر گڑھ : ڈرم میں دم گھٹنے سے 2 بچےجاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک: شکر گڑھ کے گاؤں بہلول پور میں 2بچے آٹے کے ڈرم میں بند ہو کر دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت بچے گھر میں اکیلے تھے،جاں بحق ہونے والوں میں 4سالہ حیدراور 6سالہ نواز شامل ہیں۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
میانوالی،پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10 خوارجی ہلاک، متعدد زخمی
ویب ڈیسک:میانوالی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 10خوارجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کیخلاف مشترکہ آپریشن کیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ آپریشن میں 10خارجی دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہری ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جبکہ علاقے میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی