سندھ بلڈنگ، بلڈنگ انسپکٹراورنگزیب ناجائز تعمیرات کی ڈھال بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج سسٹم کے تحت ضلع وسطی کے علاقے ناظم آباد میں بھی دیگر علاقوں کی طرح غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل یقینی بنانے کے عوض بھاری رقومات میں حفاظتی پیکیج لینے کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق بلڈنگ افسران کے تبادلوں پر اورنگزیب نے عمارتوں کی ازسرنو تعمیرات کی حفاظت کی گارنٹی کیلئے اداروں کے نام پر اضافی پیکیج متعارف کرا دیے ہیں۔ گزشتہ دنوں ناظم آباد نمبر 2کے بلاک Cمیں پلاٹ نمبر 9/8پر خلاف ضابطہ بننے والی بالائی منزلوں پر خطیر رقم بٹورنے کے بعد نمائشی انہدامی کارروائی کی گئی تھی، پھر سے حفاظتی پیکیج کے نام پر خطیر رقم بٹورنے کے بعد بالائی منزلوں کی تعمیر شروع کروا دی گئی جو کہ انسانی جانوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے ۔واضح رہے کہ اورنگزیب کا نام غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کیلئے مضبوط ڈھال سمجھا جاتا ہے اور موصوف کی سرپرستی سے جاری بے ہنگم عمارتوں کی بلا روک ٹوک تعمیرات سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا وجود مشکوک دکھائی دیتا ہے۔ دوسری جانب علاقہ مکین پانی، بجلی، گیس بحران اور سیوریج پارکنگ کے بڑھتے ہوئے مسائل سے اذیت میں مبتلا ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: تعمیرات کی
پڑھیں:
حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے سمندرپار پاکستانیوں کی خدمات کے اعتراف میں بڑا پیکیج دیا ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت سمندرپار پاکستانیوں کے امور پر خصوصی اجلاس ہوا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزراء اور متعلقہ سرکاری افسران بھی شریک ہوئے، شرکاء کو سمندرپار پاکستانیوں کےلیے سہولیات پر پیشرفت اور حکمت عملی بریفنگ دی گئی۔
دوران اجلاس وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سمندرپار پاکستانی بیرون ممالک پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہیں، جن کی پاکستان کےلیے بڑی خدمات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ اوورسیز پاکستانی کنونشن میں سمندرپار پاکستانیوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، ہم اُن کے جذبوں اور وطن کےلیے محبت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ سمندرپار پاکستانیوں نے دنیا بھر میں محنت کرکے ملک کےلیے نام کمایا، جن کی خدمات کے اعتراف میں حکومت نے بڑا پیکیج دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پر سول ایوارڈ دیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کے ذریعے سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دیا جائے گا۔
شہبازشریف نے کہا کہ حکومت سمندرپار پاکستانیوں کے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پرحل کےلیے کوشاں ہے، جن کےلیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔